بشروی نموئی عامل حاصلہ
Appearance
بشروی نموئی عامل حاصلہ (epidermal growth factor receptor) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ بشروی نموئی عامل کے لیے خلیات کی سطح پر پایا جانے والا حاصلہ (receptor) ہوتا ہے جو لحمیہ پر مشتمل ہوتا ہے اور اس لمحمیہ کو تیار کرنے والے وراثے (gene) کو بھی اسی نام سے یاد کیا جاتا ہے ؛ اسے اوائل الکلمات کو اختیار کرتے ہوئے EGFR بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے نام میں شامل پہلا اردو لفظ بشرہ (epidermis) سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے اسے بشری سے مبہم نہیں کیا جانا چاہیے۔