آغاخان بورڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آغا خان بورڈ ایک نجی تعلیمی بورڈ ہے جو آغا خان یونیورسٹی کے تحت کام کرتا ہے۔ آغا خان بورڈ کا ہیڈ آفس کراچی میں ہے جس کی ذمہ داری بورڈ سے الحاق شدہ اداروں کے طلبہ سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاس کے امتحانات لینے کی ذمہ داری ہے۔ کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں کئی اسکول اور کالج آغا خان بورڈ سے منسلک ہیں اور ہر سال ان اداروں کے ہزاروں طلبہ آغا خان بورڈ کے تحت ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کلاس کے امتحانات میں حصہ لیتے ہیں۔ اے کے یو ایک عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ہے جس کی وجہ سے اے کے بورڈ کو بھی بہت اہمیت حاصل ہے اور آغا خان بورڈ کے تحت امتحانات پاس کرنا ہر طالب علم کے لیے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔