آندرے اگاسی
آندرے اگاسی | |
---|---|
(انگریزی میں: Andre Kirk Agassi) | |
شخصی معلومات | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Andre Kirk Agassi) |
پیدائش | 29 اپریل 1970ء (54 سال) لاس ویگاس |
رہائش | لاس ویگاس |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
قد | 180 سنٹی میٹر |
وزن | 74 کلو گرام |
استعمال ہاتھ | دایاں [1] |
جماعت | ڈیموکریٹک پارٹی |
بیوی | بروک شیلڈز (19 اپریل 1997–1999) اسٹیفی گراف (22 اکتوبر 2001–) |
تعداد اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
کل انعامی رقم | 31152975 امریکی ڈالر |
پیشہ | ٹینس کھلاڑی [1]، آپ بیتی نگار ، کاروباری شخصیت |
کھیل | ٹینس [2] |
درستی - ترمیم |
آندرے اگاسی (انگریزی: Andre Kirk Agassi) (پیدائش: 29 اپریل 1970ء) سابق عالمی نمبر ایک پیشہ ور امریکی ٹینس کھلاڑی ہیں جنھوں نے 8 گرینڈ سلام سنگلز اور اولمپک کھیلوں میں ایک سونے کا تمغا جیت رکھا ہے۔ ٹینس ناقدین اور ان کے ساتھی کھلاڑی انھیں ٹینس کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کرتے ہیں [3][4][5] اور آپ کو سروس کو واپس کرنے والا بہترین کھلاڑی گردانتے ہیں۔[3][6]
غیر روایتی ملبوسات اور رویے کے باعث اگاسی ٹینس کی تاریخ کے سب سے کرشماتی کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں جن کی وجہ سے 1990ء کی دہائی میں ٹینس کو عالمی شہرت ملی۔
اعزازات
[ترمیم]آپ روڈ لیور، ڈون بج، فریڈ پیری، رائے ایمرسن اور راجر فیڈرر کے ساتھ ٹینس کی تاریخ کے چھٹے کھلاڑی ہیں جنھوں نے کیریئر گرینڈ سلام کا اعزاز حاصل کیا یعنی انھوں نے اپنے پیشہ ور کھیل کے دور میں چاروں گرینڈ سلام جیتے۔ آپ واحد مرد کھلاڑی ہیں جنہیں کیریئر گولڈن سلام (چار گرینڈ سلام اور ایک اولمپک سونے کا تمغا) کا اعزاز حاصل ہے۔
گرینڈ سلام اور اولمپک سنگلز خطابات کے علاوہ آپ نے ٹینس ماسٹرز کپ بھی جیتا اور ڈیوس کپ فاتح ٹیموں کا بھی حصہ رہے۔ آپ نے 17 اے ٹی پی ماسٹرز سیریز ٹورنامنٹ جیتے جو کسی بھی دوسرے کھلاڑی سے زیادہ ہیں۔
1990ء کی دہائی میں اگاسی اور پیٹ سمپراس روایتی حریف سمجھے جاتے تھے اور دونوں نے پوری دہائی میں ٹینس شائقین کے دلوں پر راج کیا۔
اگاسی نے اپنے پیشہ ور عرصہ حیات میں 4 آسٹریلین اوپن، ایک فرنچ اوپن، ایک ویمبلڈن اور 2 یو ایس اوپن جیتے۔ ٹینس میگزین نے آپ کو 1965ء سے 2005ء کے عرصے کا ساتواں بہترین مرد کھلاڑی اور مجموعی طور پر ٹینس تاریخ کا 12 واں بہترین کھلاڑی قرار دیا۔[7]
کمر کی تکلیف کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد اگاسی نے 3 ستمبر 2006ء کو پیشہ ور ٹینس سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔
اہل خانہ و ذاتی زندگی
[ترمیم]آپ لاس ویگاس، نیواڈا میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ایمانوئیل اگاسی ارمنینن و اسیری نسل کے ایران تھے جنھوں نے 1948ء اور 1952ء کے اولمپک کھیلوں میں مکے بازی میں ایران کی نمائندگی کی اور بعد ازاں امریکا ہجرت کر گئے۔
آندرے اگاسی نے 19 اپریل 1997ء کو معروف اداکارہ بروک شیلڈز سے شادی کی جو دو سال بعد اختتام کو پہنچی۔
1999ء کے فرنچ اوپن میں اگاسی اور معروف خاتون کھلاڑی اسٹیفی گراف نے فائنل مقابلے جیتے جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی پروان چڑھی جو 22 اکتوبر 2001ء کو شادی پر منتج ہوئی۔ شادی کے چار روز بعد اسٹیفی نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ بعد ازاں 2003ء میں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔
آپ بیتی و انکشافات
[ترمیم]نومبر 2009ء میں شائع ہونے والی اپنی آپ بیتی "اوپن: این آٹوبائیوگرافی" میں انھوں نے تسلیم کیا کہ 1997ء میں انھوں نے ممنوعہ دوا استعمال کی تھی جس کے نتیجے میں ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت ہوا تھا۔[8][9][10] علاوہ ازیں انھوں نے اپنے لمبے بالوں کی حقیقت پر سے بھی پردہ اٹھایا جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ نقلی بال تھے جو انھوں نے گنج پن چھپانے کے لیے لگائے تھے۔ اگاسی لکھتے ہیں کہ نقلی بالوں کی ٹوپی گرنے کے خوف کی وجہ ہی سے وہ 1990ء کے فرنچ اوپن فائنل میں شکست کھا گئے۔ واضح رہے کہ ان کے لمبے بالوں نے عرصہ دراز تک دنیا بھر میں نوجوانوں کو متاثر کیے رکھا تھا۔[11]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب عنوان : The Bud Collins History of Tennis — اشاعت دوم — صفحہ: 666 — ISBN 978-0-942257-70-0
- ↑ ATP player ID: https://www.atptour.com/en/players/-/A092/overview — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2022
- ^ ا ب "CBC Sports: "Tennis's love affair with Agassi comes to an end""۔ 01 ستمبر 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 ستمبر 2006
- ↑ Telegraph.co.uk: "Grand-slammed"
- ↑ BBC: "Stars pay tribute to Agassi"
- ↑ LA Times: "Sampras, Agassi Have Just Begun to Fight"
- ↑ "Tennis.com: "40 Greatest Players of the Tennis Era""۔ 12 نومبر 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2009
- ↑ Andre Agassi book says he used crystal meth
- ↑ Autobiography: Agassi used crystal meth during career - NY Daily News
- ↑ Andre Agassi Admits to Using Crystal Meth - NBC4 Washington
- ↑ Andre Agassi admits long hairstyle was a wig آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ telegraph.co.uk (Error: unknown archive URL), www.telegraph.co.uk.
ویکی ذخائر پر آندرے اگاسی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1970ء کی پیدائشیں
- 29 اپریل کی پیدائشیں
- صفحات مع خاصیت P2121
- آندرے اگاسی
- 1996ء گرمائی اولمپکس میں تمغا یافتگان
- 1996ء گرمائی اولمپکس ٹینس کھلاڑی
- اکیسویں صدی کی امریکی کاروباری شخصیات
- امریکی آپ بیتی نگار
- امریکی سرمایہ کار
- امریکی مرد ٹینس کھلاڑی
- امریکی ہمدرد عوام
- ایرانی اشوری شخصیات
- ایرانی کھلاڑی
- ایرانی نژاد کی امریکی شخصیات
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی امریکی کاروباری شخصیات
- عالمی نمبر 1 ٹینس کھلاڑی
- لاس ویگاس کے کھلاڑی
- نیواڈا کے مصنفین
- نیواڈا کے ڈیموکریٹس
- ٹینس کھلاڑی
- ڈوپنگ کیس میں امریکی کھلاڑی
- نیواڈا کے انسان دوست
- آسٹریلین اوپن (ٹینس) چیمپئن
- ومبلڈن چیمپئن
- فرینچ اوپن چیمپئن
- یو ایس اوپن (ٹینس) چیمپئن
- اسٹیفی گراف