مندرجات کا رخ کریں

آندرے فیلکس نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آندرے فیلکس نیشنل پارک
مقاموسطی افریقی جمہوریہ
رقبہ1,700 کلومیٹر2 (660 مربع میل)

آندرے فیلکس نیشنل پارک ایک قومی پارک ہے جو وسطی افریقی جمہوریہ میں واقع ہے جو سوڈان کے راڈوم نیشنل پارک سے متصل ہے۔ [1] یہ سنہ 1960ء میں قائم ہوا اور اس کا رقبہ 951 مربع کلومیٹر ہے۔  [1]

پارک ایک نشیبی علاقے پر مشتمل ہے، شمالی نصف میں کافی کھلا جنگل ہے، جبکہ جنوبی نصف حصہ ایک بلند گھنے جنگل پر مشتمل ہے۔ [2]

یہ بامبوسا، اسوبرلینیا اور ٹرمینالیا کے جنگلات کا سوانا ہے۔

پائے جانے والے حیوانات کی اہم انواع میں شتر مرغ، بھینس، مگرمچھ، ہاتھی، زرافے، ہپو، شیر، تیندوے اور جنگلی سؤر شامل ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب World Database on Protected Areas[مردہ ربط]
  2. "BirdLife Data Zone"۔ datazone.birdlife.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2020