آنکھ مچولی (کھیل)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آنکھ مچولی بچوں کے درمیان کھیلا جانے والا ایک کھیل ہے۔ اس شرارتوں سے بھرے کھیل کو گھریلو کھیل کا نام بھی دیا جا سکتا ہے، جسے گھر کے سبھی بچے اور بڑے ایک ساتھ گھر میں کھیل سکتے تھے۔ اس کھیل کا طریقہ کار یہ ہوتا تھا کہ کھیلنے والے اپنے درمیان سے ایک فرد کو چن لیتے تھے، جس کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی جاتی تھی۔ اسے دیگر کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو پکڑنا ہوتا تھا۔ دیگر شرکاء اس کھلاڑی کے اردگرد رہتے ہوئے اپنا بچاؤکیا کرتے تھے اور طرح طرح کی شرارتیں بھی کرتے جاتے تھے۔