اخوندخیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اخوندخیل کا سلسلۂ نسب اخوند درویزہ بابا جو پیربابا کے خلیفۂ خاص تھے، سے جا ملتا ہے…… جو آگے چل کر خلیفۂ سوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے۔ اس خاندان کے جدِ امجد شیخ سعدی (اخوند سعدی) نے یوسف زئی کے ساتھ افغانستان سے ہجرت کی۔پہلی ہجرت دوآبہ چارسدہ کی، دوسری ہجرت بونیر اور تیسری سلام پور سوات کی جہاں آکر آباد ہو گئے۔ سلام پور گاؤں اس خاندان کے لیے مرکزی حیثیت کا حامل رہا۔ یہاں سے وقتاً فوقتاً مختلف علاقوں میں گئے۔ آج کل یہ اخوندخیل میاں گان بٹ گرام، شانگلہ، سوات، دیر وغیرہ میں بڑی تعداد میں آباد ہیں۔