ادارہ پاسبان دبستان کراچی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

13 فروری 2022 کی شعری اور ادبی نشست کی تصویری جھلکیاں

مورخہ 13- فروری 2022 بروز اتوار ، ادارہ پاسبان دبستان کراچی کی ماہانہ شعری اور ادبی نشست بر مکان جناب بدر منیر بدر صاحب ، بلاک 15- گلستان جوہر کراچی منعقد کی گئی۔

یہ شعری اور ادبی نشست خالصتا" شہرِ قائد کراچی کے  چُنیدہ اور دستیاب اہلِ شعر و سخن اور صاحب ِعلم و ادب سے پُر رونق تھی۔

شعرا کرام اور دیگر شرکاء محفل کے اَسمائے گرامی حسبِ مراتب درجِ ذیل ہیں-

جناب اسکواڈرن لیڈر فیروز ناطق خسرو ( صاحب ِ صدر - معروف شاعر و ادیب اور ماہرِ تعلیم) ،

جناب اسکواڈرن لیڈر زاہد یعقوب عامر ( مہمانِ خصوصی- معروف ادیب اور ماہرِ تعلیم )

جناب سید محمد ناصر علی ( مہمانِ اعزازی - معروف نثر نگار- ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ اور مطبوعات بقائی میڈیکل یونیورسٹی کراچی)

جناب زاہد حسین جوہری ( مہمانِ توقیری - معروف شاعر وادیب )

جناب آفتاب الرب فاروقی ( مہمانِ توقیری - سماجی کارکن۔معروف قلمکار برائے بچوں کا ادب )

جناب بدرِ منیر بدر ( معروف شاعر و ادیب اور صاحب ِ خانہ)

جناب حسین عبا س الحسنی ( معروف شاعر )

جناب ذو الفقار حیدر پرواز ( معروف شاعر )

جناب ارحم ملک ( معروف شاعر اور ینگ اسکلز پروموٹر )

الحاج نجمی ( میزبان ، شاعرو افسانہ نگار ، آرگنائزر )

جناب قمر آسی ( معروف شاعر و مذہبی اسکالر )

جناب انوار حسین انوار ( معروف شاعر اور ماہر تعلیم )

جناب محمود احمد خان غازی بھوپالی معروف شاعر اور ماہرِ تعلیم )

جناب عروج واسطی  ( معروف شاعرِ اہلِ بیت )

محمد رفیق مغل ایڈووکیٹ ( معروف شاعر اور سماجی کارکن )

جناب خاور نوید حیدری ( معروف ظریفانہ شاعر )

جناب آصف الیاس (معروف براڈکاسٹر ریڈیو پاکستان کراچی - بچوں کی دنیا)

اور کچھ دیگر سامعین -

تمام شرکاء محفل نے بھرپور تعاون اور محبتوں کا اظہار فرمایا اور الحاج نجمی کی انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کی-

مجموعی طور پر اسے ایک یادگار نشست قرار دیا گیا جس میں ہر اہلِ علم و دانش اور شعرو ادب نے اپنی خوبصورت منظوم اور منثور تخلیقات پیش کیں اور حاضرین سے خوب خوب داد و تحسین کے نذرانے وصول کیے۔

اس منفرد اور منتخب شعری اور ادبی نشست کی تصویری جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں۔ملاحظہ فرمائیے اور اپنی آراء سے مطلع فرمائیے۔

---------------------------

رپورٹ اور تصاویر: الحاج نجمی