ادقچہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نیلی چادر

ادقچہ کپڑے کی اس باریک چادر کو کہتے ہیں جو بطور آرائش بستر اور پلنگ پر بچھائی جاتی ہے۔ ادقچہ کا کپڑا روئی اور سوت سے بنایا جاتا ہے اور بعض ادقچوں میں ریشم اور دوسری چیزوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ادقچہ کی اقسام[ترمیم]

پرانے زمانے میں ادقچے عام طور سے سفید یا غیر منقش ہوا کرتے تھے، لیکن آج کل رنگین اور منقش ادقچے خوب چلن میں ہیں۔ بعض ادقچوں پر کارچوبی اور کلابتونی کا کام بھی ہوتا ہے۔ کچھ ادقچوں پر خوبصورت حاشیے بھی بنے ہوتے ہیں جو بستر یا پلنگ پر چاروں جانب سے نیچے لٹکے رہتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]