ارجنٹائن میں نسائیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ارجنٹائن میں نسائیت کا فروغ حقوق نسواں تحریکوں کے گروہ کا مرہون منت ہے جس کا مقصد مساوی سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کے ساتھ ساتھ ارجنٹائن کی خواتین کے لیے مساوی مواقع کو فروغ دینا، پہچاننا اور ان کا دفاع کرنا ہے۔ کچھ خواتین کو اس میدان میں نسائیت کا علمبردار سمجھا جاتا ہے، ان میں جوانا پاؤلا مانسو اور جوانا مینویلا گوریٹی شامل ہیں۔ انیسویں صدی کے آخر اور بیسویں صدی کے اوائل میں یورپی مہاجرین کی زبردست لہر کے نتیجے میں ملک میں حقوق نسواں کی تحریک متعارف ہوئی۔ ابتدائی حقوق نسواں کی تحریک میں خواتین نے متحد ہو کر سرگرمیاں نہیں اپنائیں تھیں بلکہ ان میں نراج پسند اور سوشلسٹ کارکن شامل تھے جنھوں نے خواتین کے مسائل کو اپنے انقلابی پروگرام میں شامل کیا۔ اس کے علاوہ اس میں ممتاز آزاد سوچ رکھنے والی خواتین جنھوں نے شروع سے اعلیٰ تعلیم کے لیے اور بعد میں مردوں کے ساتھ قانونی مساوات کے لیے جدوجہد کی۔

حقوق نسواں کی پہلی لہر میں کوششوں کے باوجود  ارجنٹائن کی خواتین نے جوآن پیرون کی پہلی حکومت کے دوران میں 1947 تک حق رائے دہی حاصل نہیں کیا تھا۔ جوآن پیرون کی اہلیہ ایوا پیرون، جنھوں نے بہت مقبولیت حاصل کی، خواتین کے حق رائے دہی کی  پر زورحامی تھیں۔ ملک میں پہلی  بار بڑے پیمانے پر خواتین کی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی اور چلائی گئی، اس جماعت کا نام بیرونی ویمنز پارٹی تھا۔ اگرچہ اس نے خود کو حقوق نسواں کی علمبردار کے طور پر پہچاننے سے انکار کر دیا تھا تاہم ایوا پیرون کے موقف کو سراہا گیا کیونکہ اس نے سیاست میں خواتین کے کردار پر کافی زور دیا۔ 1960 کی دہائی کے آخر اور 1970 کی دہائی کے وسط کے درمیان میں کا ہنگامہ خیز دور بنیاد پرست سماجی تبدیلیوں اور سیاسی سرگرمی سے بھرا ہوا تھا۔ اس دور میں نمودار ہونے والی حقوق نسواں تنظیموں میں ارجنٹائن فیمنسٹ یونین(UFA) اور ایم ایل ایف(Feminist Liberation Movement) شامل تھیں۔

نسائیت انیسویں صدی میں[ترمیم]

12 نومبر 1830 اور 14 جنوری 1831 کے درمیان میں — جوآن مینوئل ڈی روز  کی پہلی حکومت کے دوران میں — یوراگوا میں پیدا ہونے والی صحافی پیٹرونا روزینڈے ڈی سیرا نے ارجنٹائن کی تاریخ میں کسی خاتون کی طرف سے خواتین کے لیے لکھی جانے والی پہلی کتاب لا الجبا (ترکش)  شائع کی۔ 1854 میں ایک اور حقوق نسواں کی علمبردار روزا گویرا نے کیمیلیا نامی ایک جریدے کی تدوین شروع کی جس کے ذریعے انھوں نے خواتین کی تعلیم کے حق پر زور دیا۔ وہ ایک تخلیقی مصنفہ تھیں جنھوں نے اخبارات کے لیے ناول، بچوں کی کتابیں، مضامین اور شاعری بھی تیار کی۔ اپنی آزاد پالیسیوں کے باوجود، وہ خواتین کے سپرد مرکزی کردار "ماں جو افراد کی پرورش کرتی ہے" کے تصور سے نہیں ہٹیں۔ لباس میں شائستگی اس وقت ایک متنازع مسئلہ تھا اور اعتدال پسندی کی اہمیت پر زور دینے کے باوجود، روزا گویرا کو ایک طرف بااثر کیتھولک خواتین اور دوسری طرف چرچ کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنیں۔ روزا گویرا کا خیال ہے کہ خواتین محبت کے لیے تکلیف اٹھانے کے لیے پیدا ہوتی ہیں، اس لیے کہ خواتین کی قربانی ان کے کام میں ایک مستقل موضوع ہے۔ یہ "خواتین کی شہادت کا رومانوی تصور" 19ویں صدی کے وسط میں ارجنٹائن میں خواتین کی تحریروں (ادبی زمرے) میں ایک غالب موضوع تھا، جس نے مردوں کی خود غرضی کی قیمت پر خواتین کی خوبیوں کی تعریف کی۔

جوانا مانسو[ترمیم]

26 جون 1819 کو بیونس آئرس میں پیدا ہونے والی جوانا مانسو ایک مصنفہ، مترجمہ، صحافی، ماہر تعلیم اور جنوبی امریکا کی حقوق نسواں کی تحریک کی علمبردار تھیں۔[1] درحقیقت جوانا کو بہت سے لوگ ارجنٹائن میں پہلی نسائی ماہر سمجھتے ہیں[2]۔ مانسو 1849 سے 1853 تک ریو ڈی جنیرو میں مقیم رہیں جہاں انھوں نے دی ویمنز جرنل شائع کیا جو اسی نام کے انگریزی میگزین پر مبنی ایک رسالہ ہے۔ یہ رسالہ "خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا اور لاطینی امریکا میں خواتین کے لیے مساوی تعلیم کی حمایت کرتا ہے"۔[3]

اپنے رسالوں اور ناولوں میں، جوانا مانسو نے صنفی مساوات، مقبول تعلیم اور غلامی سے آزادی کے اپنے نظریات کا دفاع کیا جسے ارجنٹائن کے معاشرے میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ یہ اب بھی کسی بھی ایسے مظہر کے خلاف ہے جس کا تعلق کسی طور سے بھی نوآبادیاتی دور سے ہو(معاشرے کا رجحان نوآبادیاتی دور سے تعلقات منقطع کرنا ہے)۔ جوانا مانسو نے 1853 میں "عورتوں کی اخلاقی آزادی" کے عنوان سے ایک مضمون لکھا، جو جرنل آف دی ارجنٹائن اینلائٹنمنٹ میں شائع ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Alberto López (جون 26, 2017)۔ "Juana Manso, comprometida con la educación para erradicar la pobreza"۔ El País (بزبان ہسپانوی)۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 29, 2018 
  2. "Juana Manso, luchadora por la educación y los derechos de la mujer"۔ Clarín (بزبان ہسپانوی)۔ جون 26, 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 29, 2018 
  3. Carlson, 2005. p. 67