ارشاد حیدر زیدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

روزنامہ جنگ کے قارئین اور جیو نیوز کے ناظرین کے ہونٹوں پر اپنے شرارتی کارٹونوں سے مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک کے معروف کارٹونسٹ

تعارف[ترمیم]

ڈان میگزین کے ایڈیٹر حسن زیدی کے والد تھے۔ حیدرآباد، دکن میں 1933ء کو پیدا ہوئے، زیدی تقسیم کے بعد لاہور ہجرت کر گئے۔ انھوں نے اپنی زندگی کے کئی سال کراچی میں بھی گزارے۔

مسٹر زیدی کے کارٹون مختلف سیاسی اور سماجی مسائل پر ایک مضحکہ خیز، طنزیہ اور فکر انگیز تبصرہ تھے

وہ زیدی کارٹونسٹ کے نام سے معروف تھے۔

ارشاد حیدر زیدی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950ء کی دہائی میں فیض احمد فیض کے ساتھ اخبار پاکستان ٹائمز سے کیا تھا۔

زیدی نے جیو کے لیے اینی میٹڈ کارٹون بنائے، ان کے بنائے ہوئے کردار اُول اور جلُول بہت مشہور ہوئے۔[1]

تصنیف[ترمیم]

ان کے منتخب کارٹونوں پر مبنی ایک کتاب "زیدی کے کارٹون" کے نام سے جیو اور جنگ گروپ نے شائع بھی کی۔

وفات[ترمیم]

ارشاد حیدر زیدی 17 اگست 2022ء کو لاہور میں 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،

ارشاد حیدر زیدی نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹی اور چار بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ وہ مشہور صحافی فرہاد زیدی کے چھوٹے بھائی تھے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://urdu.geo.tv/latest/296101
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 18 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2022