ارمری زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اورموڑی زبان کی درجہ بندی اورموڑی زبان وزیرستان کے ایک مقام کنیگرام میں برکی یا براکی قبائل کی ایک زبان ہے اورموڑی زبان کو ایک ایرانی زبان کے طور پر درجہ بند کیا ہے، لیکن ایرانی زبانوں میں اس کی لسانی درجہ بندی ایک واضع بحث طلب موضوع رہا ہے۔ بابر نے بابر نامہ میں جن بارہ زبانوں کا زکر کیا ہے اورموڑی زبان اس میں شامل ہے۔ بابر وہ پہلا شخص ہے جس نے عربی، فارسی، ترکی، مغولی، ہندی، افغانی، پشائی، پاراچی، گِبری اور لامغانی جیسی دیگر زبانوں کے ساتھ پہلی بار

پہلا مقامی شخص جس نے اورموڑی زبان کے گرائمر (کنیگرام بولی) پر کام کیا وہ چارسدہ کے غلام محمد خان ہیں جنھوں نے اردو وضاحتی اشارات کے ساتھ اورموڑی زبان کا گرائمر مرتب کیا ہے۔ غلام محمد خان ڈسٹرکٹ انسپکٹر اسکول، ڈی آئی خان تھے جنہیں میجر مکاؤلے نے اس مقصد کے لیے انھیں 1881ء میں کنیگرام بھیجا تھا۔

اس زبان کے دو بنیادی لہجے ہیں ایک اورموڑی اور دوسرا لوگری لہجہ۔ اورموڑی لہجہ پاکستان میں اور لوگری لہجہ افغانستان میں بولا جاتا ہے۔

اس زبان پر مستند تحقیقی کام جناب روزی خان بُرکی نے کیا ہے۔ وہ اولین محقحق ہیں جنھوں نے اس زبان کی آرتھوگرامی اور اس زبان کی لُغت مرتب کی۔ مندرجہ بالا مواد جناب روزی خاب بُرکی ہی کے ایک طویل مضمون سے اخذ کیا گیا ہے [رازول کوہستانی]