اساس سولہ کا نظام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
سولہ کا نظام اعشاری نظام ثامنی نظام ثنائی نظام
0 = 0 = 0 0 0 0 0
1 = 1 = 1 1 0 0 0
2 = 2 = 2 0 1 0 0
3 = 3 = 3 1 1 0 0
4 = 4 = 4 0 0 1 0
5 = 5 = 5 1 0 1 0
6 = 6 = 6 0 1 1 0
7 = 7 = 7 1 1 1 0
8 = 8 = 10 0 0 0 1
9 = 9 = 11 1 0 0 1
A = 10 = 12 0 1 0 1
B = 11 = 13 1 1 0 1
C = 12 = 14 0 0 1 1
D = 13 = 15 1 0 1 1
E = 14 = 16 0 1 1 1
F = 15 = 17 1 1 1 1

سولہی نظام سے مراد ہیگزا ڈیسی مل نمبر سسٹم یا اساس سولہ کا نظام ہے۔ ہیگزا 6 کو اور ڈیسی مل 10 کو کہتے ہیں۔ اس اساسی نظام یعنی نمبر سسٹم میں کل 16 ہندسے اور علامات شامل ہوتی ہیں۔ یعنی صفر، ایک، دو، تین، چار، پانچ، چھ، سات، آٹھ، نو، دس، گیارہ، بارہ، تیرہ، چودہ اورپندرہ تک اس کی اکائیاں ہیں۔ صفر سے لے کر نو تک تمام ہندسے نارمل اندازمیں (ڈیسی مل نمبر سسٹم یا دَسی نظام کی طرح) استعمال ہوتے ہیں۔ دس کو ظاہر کرنے کے لیے A، گیارہ کے لیے B، بارہ کے لیے C، تیرہ کے لیے D، چودہ کے لیے E اور پندرہ کے لیے F استعمال کیا جاتا ہے۔ صفر سے پندرہ تک کل ملا کر سولہ مختلف نمبر ہوئے۔

ہیگز کا استعمال ابھی بھی ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس میں مختلف رنگوں کو ظاہر کرنے کے لیے ہو رہا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]