اصناف ادب اردو (کتاب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اصناف ادب اردو کتاب کے مصنف ڈاکٹر تنویر حسین ہیں، 405 صفحات پر مشتمل اس کتاب کے ناشر  علمی کتاب خانہ ہیں جو کبیر اسٹریٹ ، اردو بازار ، لاہور میں واقع ہیں۔ کتاب کی قیمت سال 2019 میں 400 پاکستانی روپے تھی۔  کتاب مرثیہ، شہر آشوب، رباعی وقطعہ، غزل، نظم، داستان، افسانہ، ڈرما، انشائیہ، سانیٹ، نظم مصری، نزائیلے، دوہا، ماہیا، انٹرویو، صحافت، کالم نگاری، سفرنامہ حمد، نعت، قصیدہ اور دیگر ادبی اصناف کا احاطہ کرتی ہے[1] ۔کتاب کے فلیپ پر ڈاکٹر وزیر آغا کی یہ رائے بہت دقیع ہے:

"پروفیسر تنویر حسین قابل مبارک باد ہیں کہ انھوں نے اپنی اس تالیف میں اُردو ادب کے طلبہ کے لیے اردو اصناف کے تعارف اور تاریخ و ارتقا پر مبنی خاصا وقیع مواد فراہم کیا ہے۔"

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "اصناف ادب اردو شائع ہو گئی"۔ نوائے وقت۔ 14 جولائی 2019