اعزاز احمد آذر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو اور پنجابی زبان کے مشہور شاعر

پیدائش[ترمیم]

اعزاز احمد (تخلص آذرؔ) 25 دسمبر 1942ء کو بٹالہ (بھارت) میں پیدا ہوئے۔

تعلیم[ترمیم]

تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) ،ایم اے (پنجابی) اور ایم اے (سیاسیات) کے علاوہ ایجوکیشن اور قانون کی ڈگریاں حاصل کیں۔

عملی زندگی[ترمیم]

کچھ عرصہ شعبہ تدریس سے اور کچھ عرصہ وکالت سے منسلک رہنے کے بعد 1974ء میں وزارت اطلاعات ونشریات کے ذیلی محکمے پاکستان نیشنل سینٹر میں بطور ریذیڈنٹ ڈائرکٹر کے منصب پر فائز رہے۔ بعد ازاں بحیثیت ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل اسی محکمے سے وابستہ رہے۔ یہ اردو کے علاوہ پنجابی میں بھی شاعری کرتے ہیں ۔

تصانیف[ترمیم]

  • ’’دھیان کی سیڑھیاں‘ (نظمیں ، غزلیں)، *’محبت شعلہ تھی‘ (نظمیں اور گیت)، *’تتلی ، پھول اور چاند‘ (بچوں کے لیے نظمیں اور گیت)،
  • ’دھوپ کا گلابی رنگ‘

[1]

وفات[ترمیم]

16 مئی 2015ء کو انتقال کر گئے،[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:365
  2. بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:365