افروز رضوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاعرہ، صداکارہ، ڈراما اور افسانہ نگار۔

ان کا تعلق امروہہ، ہندوستان کے ایک علمی و ادبی گھرانے سے ہے۔ 3 مارچ 1969ء کو حیدرآباد سندھ میں پیدا ہوئیں، شاعری کا آغاز ساتویں جماعت سے کیا۔ حیدرآباد ریڈیو پاکستان سے صداکاری کا بچپن سے ہی آغاز کر دیا تھا، متعدد ڈراموں اور فیچر میں صداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کو ریڈیو پاکستان کی سب سے کمسن ڈراما رائٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

افروز رضوی نے کیمسٹری میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے، سینئیر براڈ کاسٹر ہیں۔ وائس چیئرپرسن لائنز براڈ کاسٹر کلب بھی ہیں اس کے علاوہ سہ ماہی’لوح ادب‘کی مشیر و مدیر اور ادبی تنظیم ’’شاعرات پاکستان‘‘کی بانی و چیئر پرسن ہیں۔ شاعری کے دو مجموعے ’’سخن افروز‘‘اور ’’زمن افروز‘‘ شائع ہو چکے ہیں۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]