افضل گوہرراؤ (شاعر)
Appearance
(افضل گوہر راؤ (شاعر) سے رجوع مکرر)
افضل گوہر راؤ | |
---|---|
پیدائش | راؤ افضل گوہر 1 جنوری 1965 سرگودھا، مغربی پاکستان |
قلمی نام | گوہر |
پیشہ | شاعر |
زبان | اردو رانگڑی |
نسل | رانگڑ |
شہریت | پاکستانی |
اصناف | غزل، نظم |
راؤ افضل گوہر پاکستان کے معروف شاعر ہیں۔ ملک میں ہونے والے بڑے مشاعروں میں انھیں مدعو کیا جاتا یے۔[1]
پیدائش
[ترمیم]آپ 1965ء میں سرگودھا[2] کی ایک رانگڑ راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے۔
نمونہ کلام
[ترمیم]غزل
ہجر میں اتنا خسارہ تو نہیں ہو سکتا | ایک ہی عشق دوبارہ تو نہیں ہو سکتا | |
چند لوگوں کی محبت بھی غنیمت ہے میاں | شہر کا شہر ہمارا تو نہیں ہو سکتا | |
کب تلک قید رکھوں آنکھ میں بینائی کو | صرف خوابوں سے گزارا تو نہیں ہو سکتا | |
رات کو جھیل کے بیٹھا ہوں تو دن نکلا ہے | اب میں سورج سے ستارہ تو نہیں ہو سکتا | |
دل کی بینائی کو بھی ساتھ ملا لے گوہرؔ | آنکھ سے سارا نظارا تو نہیں ہو سکتا [3] |