الزوائد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زوائد وہ کتابیں ہیں جن میں کسی کتاب کی صرف وہ حدیثیں لی جاتی ہیں جو کسی دوسری کتاب سے زائد ہیں۔ جیسے حافظ مغلطائی کی کتاب زوائد ابن حبان علی الصحیحین حافظ ابن حجر کی ”المطالب العالیہ بزوائد المسانید الثمانیہ“ اورجیسے علامہ نور الدین ہیثمی کی ”مجمع الزوائد و منبع الفوائد“ جس میں مسند احمد، مسند بزار، مسند ابی یعلی، معاجم ثلاثہ طبرانی کی وہ زائد حدیثیں یکجا ہیں جو صحاح ستہ میں نہیں ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح،ملا علی قاری جلد اول صفحہ51 مکتبہ رحمانیہ لاہور