مندرجات کا رخ کریں

الف لیلی ٹی وی (انڈین)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

الف لیلہ ایک بھارتی ڈراما ٹی وی سیریل ہے جو عرب داستان ایک ہزارایک رات سے اخذ کیا گیا ہے جو "عرب راتیں" کے نام سے بھی مشہور ہے [1]۔ یہ ٹی وی شو پیشکش ہے ساگر فلمزکی جس نے اسے دو سیزن میں پیش کیا [2]۔ کہانیوں کی اس کتاب کو آٹھویں صدی میں عرب ادبا  نے تحریر کیا تھا اور بعد میں ایرانی، مصری اور ترک قصہ گو نے اس میں بہت سے اضافے کیے۔ ایک ہزار ایک رات نامی کہانیوں کی اس کتاب کو عربین نائٹس بھی کہا جاتا ہے ۔ الف لیلا کی ڈرامائی تشکیل ساگر فلمز نے کی ہے اور اس کی نشر بندی دوردرشن نیشنل ٹی وی سے کی گئی۔ ڈراما سیریز کو شہرہ آفاق مقبولیت حاصل ہوئیی۔ ڈراما سیریل کو دو سیزن میں پیش کیا گیا۔

ڈرامے کا بنیادی کردار شہرزاد  نامی لڑکی ہے جو وزیر کی بیٹی ہے اور بادشاہ کو ہر رات ایک کہانی سناتی ہے۔

سیزن 1

[ترمیم]
  • بادشاہ شہریار اور ملکہ شہزاد کی کہانی کا پس منظر
  • تاجر اور جن
  • پہلا مسافر اوردو کتوں کی کہانی دوسرا مسافر اور بکری کی کہانی ماہی گیر اور جینی حکیم دو بان کی کہانی
  • الہ دین اور جادوئی چراغ
  • علی بابا اور چالیس چور
  • سند باد جہازی
  • شہزادہ گلفام اور جادوگرنی ازبیلا ،جادوگر برگوان
  • دوسرے ہیرے کی تلاش ، موت کی وادی میں
  • سنہرے درخت کی پتیوں کی تلاش نگارستان میں
  • کالا جزیرہ اور ملکہ تیہوتی کی قید میں بچہ
  • شہزادہ جلال طالب اور ملکہ حمیرا
  • شہزادہ جمال ثاقب اور شہزادی ماہ پارہ

سیزن 2

[ترمیم]
  • خلیفہ ہارون رشید کے گشت
  • خلیفہ کا فیصلہ
  • اندھے فقیر جمال کی کہانی
  • ذیشان اور سفونسبہ
  • دو بھائی جلال اور بلال
  • شہزادہ آفات اور فیروزہ
  • شہریار شہزاد کی کہانی کا اختتامیہ


ہوم میڈیا

[ترمیم]

الف لیلہ کی تمام اقساط وی سی ڈی (VCD) اور ڈی وی ڈی (DVD) فارمیٹ میں جاری کی گئیں۔ ڈی وی ڈی  (DVD) کی شکل میں پہلی دفعہ 143 اقساط پر مشتمل بیس والیم جاری کیے گئے [3]۔ وی سی ڈی (VCD) کے پچاس سیٹ اکٹھے ریلیز کیے گئے [4]۔  مختلف کہانیوں کے لیے بھی الگ الگ وی سی ڈی (VCD) اور ڈی وی ڈی (DVD) جاری کی گئیں۔

دوسرے سیزن کی 160 اقساط میسر ہیں ایم ایکس پلیئر(MX Player) جو شری ادھیکاری برادران کا آفیشل چینل ہے [5]۔

نشریات

[ترمیم]

بنگلہ دیش میں اسے بنگالی میں ترجمہ کرکے بی ٹی وی غازی ٹی وی اور ای ٹی وی پر نشر کیا گیا۔

اس ٹی وی شو کو شری ادھیکاری برادرز کے چینل پر دوبارہ چلایا گیا۔ اس ٹی وی شو کو دوبارہ جون 2011 میں دبنگ ٹی وی، 2012 سے 2013 تک دھمال ٹی وی, 2013 سے 2016 تک پھر سے دبنگ ٹی وی [6] بھی پر دوبارہ چلایا گیا۔ 2017 میں دل لگی ٹی وی پر دکھایا گیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Ashish Rajadhyaksha، Paul Willemen (1994)۔ Encyclopaedia of Indian cinema۔ British Film Institute۔ صفحہ: 42, 63, 572۔ ISBN 978-0-85170-455-5۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2012 
  2. Ravi Shanker Kapoor (1 February 2000)۔ More equal than others: a study of the Indian Left۔ Vision Books۔ ISBN 978-81-7094-381-5۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2012 
  3. "Buy Alif Laila: 1001 Nights - Vol. 1 to 20 (Episodes - 1 to 143) DVD, Blu-ray Online at Best Prices in India | Movies & TV Shows"۔ Amazon.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2018 
  4. "Buy Alif Laila (World's Greatest Tales from Arabian Nights) DVD, Blu-ray Online at Best Prices in India | Movies & TV Shows"۔ Amazon.in۔ 2018-10-03۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2018 
  5. "Watch Alif Laila Serial All Latest Episodes and Videos Online on MX Player"۔ www.mxplayer.in (بزبان انگریزی) 
  6. "Dhamaal TV - Alif Laila"۔ 28 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2019