الو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اُلو owl

الو کا تعارف ۔۔۔

یہ ایک شکاری پرندہ ہے ۔۔جو دن میں سوتا ہے اور رات صبح یا شام کے وقت شکار پر نکلتا ہے۔ ان کی کچھ اقسام دن میں بھی شکار کرتی ہیں ۔۔ الو ایک وقت میں تین اطراف میں دیکھ سکتا ہے ۔۔۔ جبکہ انسان صرف 2 اطراف میں دیکھ سکتا ہے ۔۔ الو کی سننے کی حس بہت تیز ہوتی ہے ۔ یہ آواز کی سمت اور آنے والی آواز کے فاصلے کہ تعین بھی کر سکتے ہیں۔ الو اپنی گردن اور سر کو 270 ڈگری زاویے تک گھما سکتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں یہ اپنی گردن کو الٹا موڑ کر پیچھلی سائیڈ پر بھی دیکھ سکتا ہے۔۔۔ الو زیادہ تر گروپ ( خاندان) کی صورت میں رہتے ہیں۔۔

ان کے پنجے اور چونچ نوکیلے ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ اپنے شکار کو چیر پھاڑ کر کھا جاتے ہیں۔۔۔

الو خاموش اڑان بھرتا ہے یعنی اڑتے وقت دوسرے پرندوں کی طرح ان کے پروں کی آواز سنائی نہیں دیتی ۔۔۔


==خاندان

دنیا میں الو کے 6 خاندان پائے جاتے تھے لیکن اب صرف 2 خاندان باقی ہیں ۔ جو 2 خاندان باقی ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں

1 ۔ عام الو 2 ۔ بران الو

پاکستان میں بھی الو کے یہی دو خاندان ہیں ۔۔۔

1۔ بران الو bran owl ان کی ٹانگیں لمبی ہوتی ہیں۔چہرہ دل کی شکل کا اور پلین ہوتا ہے ۔( وہ دل جو ہم محبوب اور محبوبہ ے لیے میسج یا خط میں بناتے ہیں )۔ ان کے کان نمایاں نہیں ہوتے ۔ آنکھیں چھوٹی چھوٹی ہوتی ہیں ۔۔۔ ان کی شکل کی وجہ سے آپ آسانی سے انھیں پہچان سکتے ہیں ۔۔۔یہ درمیانے سے بڑے سائز میں پائے جاتے ہیں ۔

پوری دنیا میں ان کی 16 جبکہ پاکستان میں ان کی صرف 1 قسم پائی جاتی ہے ۔ پاکستان میں پائی جانے والی اس قسم کہ سائز بڑا ہوتا ہے ۔۔۔۔ان کے پر واٹر پروف نہیں ہوتے ۔

2۔ عام الو typical owl ان کی چونچ لمبی اور چہرہ بھی قدرے لمبوترا ہوتا ہے۔ ان کے کان لمبے اور نمایاں ہوتے ہیں ۔۔۔آنکھیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور آنکھوں کے گرد پروں کا دائرہ نما ڈیزائن بنا ہوتا ہے ۔۔۔۔یہ چھوٹے اور بڑے سائز میں پائے جاتے ہیں ۔۔۔ان کے پر واٹر پروف ہوتے ہیں ۔۔

دنیا بھر میں ان کی 220 جبکہ پاکستان میں صرف 20 اقسام پائی جاتی ہیں ۔۔۔۔


🌹🔪 اہم بات ۔۔۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ الو کو شاید دن کے وقت نظر نہیں آتا تو آپ بالکل غلط ہیں ۔۔۔۔

الو کو دن کے وقت بالکل سہی نظر آتا ہے۔الو کی بعض اقسام دن کے وقت انسان سے بھی زیادہ تیز دیکھ سکتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ یہ بات الگ ہے کہ رات کے وقت الو دن سے بھی زیادہ اچھا دکھائی دیتا ہے ۔۔۔۔



خوراک[ترمیم]

۔۔ ان کی خوراک میں چھوٹے جانور ، پرندے ، حشرات اور رینگنے والے جاندار شامل ہیں ۔۔ان کی کچھ اقسام مچھلی کا شکار بھی کرتی ہیں ۔۔۔

🌹 مسکن ۔۔۔۔ سوائے انتہائی انچے برفیلے پہاڑوں اور چند جزیروں کے الو پوری دنیا میں پایا جاتا ہے ۔۔ الو زیادہ تر گھنے اور پرانے درختوں ، دیہاتوں ، پرانی عمارتوں اور سنسان جگہوں پر پایا جاتا ہے ۔۔۔

یہ اکثر کھیتوں میں موجود کھمبوں کی تاروں یا کھمبوں پر بیٹھا نظر آتا ہے۔۔




🌷 آواز ۔۔ زیادہ تر مختلف اقسام کی آواز مختلف ہوتی ہے ۔۔۔میں نے جو آواز سنی ہے وہ کچھ اس طرح ہے ۔۔۔ چڑ چچڑ چچڑ چچڑ 🌲 کان ۔۔۔

تصویر میں چہرے کی سائیڈ پر دو کان نما نظر آنے والی چیز ان کے کان نہیں ہے بلکہ یہ پروں کی پف ہے ۔۔یوں کہہ لیں کہ یہ صرف ان کا فیشن ہے ۔۔۔ان کے کان اس پف کی سائیڈ پر ہوتے ہیں ۔۔۔

🍁 نر اور مادہ زیادہ تر اقسام میں مادہ الو نر کی نسبت قدرے بڑی ہوتی ہے ۔۔

توہم پرستی[ترمیم]

افریقہ میں الو کو موت بیماری اور بدبختی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔۔

جاپان میں اسے خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔

ہندو معاشرے میں اسے ایک دیوی (بھگوان کی پتنی) المعروف لکشمی دیوی کی سواری سمجھا جاتا ہے۔

مسلمان بھی اس کو ایک منحوس پرندہ سمجھتے ہیں ۔۔۔۔۔

لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے مذہب میں کہیں ایسی توہم پرستی کی گنجائش ہے ۔۔۔ الو بھی ایک عام سا اور بہت خوبصورت پرندہ ہے ۔۔۔

ہمیں شرم آنی چاہیے۔۔۔۔ہم ایک خوبصورت پرندے کو منحوس ، ، بدبخت اور پتہ نہیں کیا کیا سمجھتے ہیں اور اکثر لوگ اسے اپنے گھروں سے بھگانے کی جی توڑ کوشش کرتے ہیں ۔۔بعض لوگ تو اسے اسی چکر میں مار بھی ڈالتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت شرم کی بات ہے ۔۔۔



فوائد ۔۔۔۔[ترمیم]

قدرت نے کوئی چیز بغیر مقصد کے نہیں بنائی ۔۔۔۔ الو کی خاصیت یہ ہے کہ یہ اپنے بریڈنگ سیزن میں اپنے بچوں کی خوراک کے لیے چوہوں چھپکلیوں اور سانپ وغیرہ کہ شکار کرتے ہیں ۔۔۔ جس کی وجہ سے ان نقصان دہ جانداروں کی تعداد کنٹرول میں رہتی ہے ۔۔۔ ایکاندازے کے مطابق ایک الو اپنے بریڈنگ سیزن کے دوران ایسے 3 ہزار جانداروں کہ شکار کرتا ہے ۔۔۔





روں کہ شکار کرتا ہے ۔۔۔[ترمیم]

امید ہے اب آپ لوگ سمجھ چکے ہوں گے کہ الو ہمارے ماحول کے لیے کتنا فائدہ مند ہے ۔۔۔۔

🍁 خطرات ۔۔۔[ترمیم]


مسکن کی تباہی کی وجہ سے الوؤں کی نسل بہت تیزی سے ختم ہورہی ہے ۔۔ بعض ممالک میں انھیں شکار کر کے خوراک کے تور پر بھی استمال کیا جاتا ہے ۔۔۔۔[ترمیم]

کہانی ۔۔۔

میرا تعلق کسور کے ایک گاؤں سے ہے۔ ہمارے ہاں الوؤں کا ایک جوڑا ہے ۔۔ یہ ہمارے فارم پہ دس بارہ سال سے رہ رہے ہیں۔

فارم پر بہت پرانے درخت ہیں ان درختوں کے اوپر ان کا بسیرا ہے ۔۔ ہمارے ٹیوب ویل کی لمبی نال (جس سے پانی نکلتا ہے) اس نال میں یہ جوڑا اکثر اپنا گھونسلا بناتا ہے ۔

ایک بڑا الو ہے وہ ہم سے بالکل نہیں ڈرتا ۔۔ وہ ہمارے پاس بھی آ جاتا ہے۔ ہم اسے پیار کر کے دوبارہ آزاد کر دیتے ہیں۔ جب ہم انھیں روٹی ڈالتے ہیں تو چارپائی کے کونے پر بیٹھ جاتے ہیں اور مزے سے روٹی کھاتے ہیں ۔

یہ کتے کا کردار بھی نبھاتے ہیں ۔ مطلب فارم کی رکھوالی بھی کرتے ہیں۔۔۔ جب رات کو پاپا گھر پہ کھانا کھانے کے لیے آتے ہیں تو پیچھے یہ الو پوری ایمانداری سے رکھوالی کرتے ہیں۔ اس دوران اگر کوئی غیر بندہ یا کوئی جنگلی جانور فارم پر دیکھ لیں تو بہت زیادہ شور کرتے ہیں

یہ بہت سالوں سے ہمارے فارم پر رہتے ہیں دادا جب زندہ تھے تو دادا ہی ان کو روٹی وغیرہ ڈالتے تھے۔۔ اسی وقت سے یہ ہمارے فارم پر ہی رہتے ہیں۔۔۔۔ یہ الو بہت ہی برانے ہیں ہم نے کبھی ان کو تنگ نہیں کیا شاید اس وجہ سے نہیں ڈرتے اور مانوس ہو گئے ہیں ۔

ابھی ان کی تعداد 7 ہے ۔۔۔ایک جوڑا ہے اور باقی ان کے بچے ہیں ۔ جوڑا ہمارے فارم پر ہی رہتا ہے جبکہ ان کے بچے اپنا نیا ٹھکانہ تلاش کر کے یہاں سے چلے جاتے ہیں ۔۔۔

انھیں ہم سے  کوئی  ڈر خوف  نہیں ہے یہ ہمارے ساتھ ہی رہتے ہیں۔۔۔بہت ہی پیارے اور معصوم ہیں۔ہمیں ان سے بہت ہی محبت ہے ۔۔۔۔


تحریر۔ڈاکٹر شیخ متین ،