امرد پرستی
امرد پرستی (انگریزی: Pederasty) ایک جوان مرد اور ایک نوجوان لڑکے (امرد) (جو بلوغت کی عمر میں پہنچنے والا ہو) کے درمیان ایک ہم جنس پرستانہ تعلق (بالعموم شہوانی) ہے۔ انگریزی کا لفظ پیڈریسٹی (Pederasty) قدیم یونانی زبان کے لفظ παιδεραστία (paiderastia) سے ماخوذ ہے جس کا مطلب 'لڑکوں سے پیار' ہے۔[1] تاہم فرانسیسی زبان میں لفظ 'pédérastie' دو جوان مردوں کے درمیان لفظ ہم جنس پرستی (homosexuality) کے مترادف کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔
تاریخی طور پر، امرد پرستی، مختلف ثقافتوں کے اندر اور مختلف رواج اور طرزعمل کے طور پر موجود رہ چکی ہے۔ تاریخی ادوار میں امرد پرستی کی حیثیت بدل چکی ہے، کچھ وقتوں میں مثالی طور پر اور دوسرے وقتوں میں ایک جرم کے طور پر سمجھی گئی ہے۔ یورپ کی تاریخ میں، اس کی سب سے زیادہ منظم ثقافتی اظہار ایتھنین میں امرد پرستی کا تھا اور چھٹی صدی ق م میں سب سے زیادہ اہم بن گیا۔ یونانی امرد پرستی کی مختلف اقسام فلسفیانہ مباحثے کا موضوع تھا جس میں خالصتاً جسمانی نوعیت کا شہوت انگیز دوستی اور اعتدال پسند اقسام سے غیر جانبدار موازنہ کیا جاتا تھا، جو سوفرسینی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ [2]
زیادہ تر ممالک میں امرد پرستی کی قانونی حیثیت اس تعین سے کی جاتی ہے کہ لڑکا مقامی طور پر رضامندی کی عمر تک پہنچ گیا ہے کہ نہیں۔ اگر نہیں تو ایسا رابطہ جوان شخص کا غلط استعمال سمجھا جاتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Definition: Pederasty". websters-online-dictionary.org. Websters Online Dictionary. 2001. Archived from the original on 11 December 2006. Retrieved 19 February 2015.
- ↑ Symposium by Plato
ویکی ذخائر پر امرد پرستی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |