امریکی انقلاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جنرل جارج واشنگٹن اور ان کے سپاہیوں کا گروپ کشتی کے ذریعے دریائے دلاور عبور کر رہا ہے۔
امریکی اعلانِ آزادی کا مسودہ تیار کرنے کے لیے بنائی گئی پانچ رکنی کمیٹی نے اعلان کا مسودہ 1776 میں دوسری کانٹینینٹل کانگریس میں پیش کیا۔

امریکی انقلاب کی اصطلاح سے مراد اٹھارویں صدی کے آخر میں رونما ہونے والے واقعات ہیں جن میں تیرہ کالونیوں نے برطانوی سلطنت سے آزادی حاصل کی اور ایک ملک تشکیل دیا جسے ریاستہائے متحدہ امریکا کہا جاتا ہے۔ اس انقلاب میں، 1775 اور 1783 کے درمیان، تیرہ کالونیاں برطانوی سلطنت کے ساتھ مسلح تصادم میں شامل ہوئیں۔ اس جنگ کو 'انقلابی جنگ' یا 'امریکا کی جنگ آزادی' کہا جاتا ہے۔

اس انقلاب کے نتیجے میں، امریکہ کی آزادی کا اعلان سنہ 1776 میں کیا گیا اور بالآخر اکتوبر 1781 کے مہینے میں انقلابیوں کو میدان جنگ میں فتح نصیب ہوئی۔

"امریکی انقلاب" 1775 سے 1783 تک ہوا، جس میں جنرل جارج واشنگٹن نے امریکی فوج کی قیادت کی۔ واشنگٹن نے امریکی کالونیوں کو متحد کیا اور ریاستہائے متحدہ امریکا کی موجودہ شکل کو جنم دیا۔ بعد میں وہ 1789 میں ریاستہائے متحدہ کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ واشنگٹن کا انتقال 14 دسمبر 1799 کو ہوا۔ اسے موجودہ امریکا کا قوم ساز کہا جاتا ہے۔ آج بھی امریکا میں واشنگٹن کا شہر ان کے نام سے منسوب ہے۔

بنیادی طور پر امریکی انقلاب سماجی، سیاسی اور فوجی انقلاب کا ملا جلا نتیجہ تھا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]