انجمن سرطان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انجمن سرطان ( نارويجن − Kreftforeningen ) ناروے میں رضاکارانہ طور پر سرطان کے خلاف کام کرنے والی ایک قومی فلاحی تنظیم ہے۔ تنظیم کے اراکين کی تعداد 110.000 کے لگ بھگ ہے۔ اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے یہ تنظیم مختف نوعیت کے عطیات پر انحصار کرتی ہے۔

سرطان کی خلاف تنظیمی طور پر کام کرنے کا باقاعدہ آغاز 1938 میں ہوا، دس سال بعد ایک اور تنظیم کا وجود عمل میں آیا . دونوں تنظیمیں گو ایک ہی مقصد کے لیے ہی کام کر رہی تھیں لیکن دونوں کے طریقہ کار میں فرق تھا۔ 1988 میں دونوں تنظیموں کا الحاق عمل میں آیا اور اس کا نام نارويجن انجمن سرطان (نارويجن − Den Norske Kreftforening ) رکھا گیا۔ 2004 میں تنظیم نے موجودہ نام " انجمن سرطان " ( نارويجن − Kreftforeningen ) اختیار کیا۔

مقاصد[ترمیم]

  • اس تنظیم کے بنیادی مقاصد عام لوگوں کی سرطان سے متعلقہ حفاظتی تدابیر سے آگاہی اور بچاؤ کی کوششیں
  • سرطان کے مریضوں کا علاج معالجہ
  • مریضوں اور ان کے خاندان کے لوگوں کی زندگی کے بہترین معیار کو یقینی بنانا
  • سرطان سی متعلقہ مسائل کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔

سرطان کی تحقیق کرنا تنظیم کا اہم ترین مقصد ہے جس پر تنظیم تقریبا اپنی آمدنی کا نصف حصہ استعمال کرتی ہے۔ يہ تحقیق کینسر کے خلیات سے متعلق معلومات بڑھانے، تشخیص شدہ کینسر کے مریضوں کے علاج، کینسر کی دیکھ بھال اور کینسر کی روک تھام کو بہتر بنانے کيلئے نہایت ضروری ہے۔ نارویجن لوگوں کے کثير تعداد میں دیے گے عطیات کی وجہ سی کیے گئے تنظیم کے تحقیقی کام کو ملکی اور بين الاقوامی طور پر نہایت قدر کی نگاہوں سے ديکھا جاتا ہے۔ تنظيم نے 2009 میں گيارہ کروڑ تيس لاکھ نارويجن کراؤن تحقیق پر خرچ کيئے . اور یہ سب کچھ لوگوں کے عطیات کی وجہ سے ہوا . تنظيم ہر سال سرطان کے بہترین محقق کو سابقہ ناررويجن بادشاہ اولاو ( Olav ) کے نام سے منسوب اعلی ترين اعزاز سے بھی نوازتی ہے۔ تنظیم نے ایک ایسی سروس بھی شروع کر رکھی ہے جہاں لوگ بذريعہ ٹیلی فون، برقی خط یا بذريعہ ايس ايم ايس بھی سرطان سے متعلقہ سوالوں کے جواب حاصل کر سکتے ہیں