انور خان (کرکٹ کھلاڑی)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(انور خان (کرکٹر) سے رجوع مکرر)
انور خان ٹیسٹ کیپ نمبر80
ذاتی معلومات
پیدائش (1955-12-24) 24 دسمبر 1955 (عمر 68 برس)
کراچی، پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 80)2 فروری 1979  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 1 102
رنز بنائے 15 2255
بیٹنگ اوسط 15.00 20.87
100s/50s -/- 1/9
ٹاپ اسکور 12 101*
گیندیں کرائیں 32 13493
وکٹ - 209
بولنگ اوسط - 29.43
اننگز میں 5 وکٹ - 7
میچ میں 10 وکٹ - -
بہترین بولنگ - 7/42
کیچ/سٹمپ -/- 58/-
ماخذ: [1]

انور خان Anwar Khan(پیدائش:24 دسمبر 1955ءکراچی، سندھ) ایک پاکستانی کرکٹر ہے۔[1] انھوں نے 1 ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی انور خان نے پاکستان کے علاوہ بہاولپور' کراچی' نیشنل بینک آف پاکستان اور سندھ کی طرف سے کرکٹ کھیلی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں آمد[ترمیم]

انور خان کو 1979ء میں نیوزی لینڈ کے دورے میں کرکٹ ٹیم کا اس وقت حصہ بنایا گیا جب عمران خان زخمی ہوکر ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 271 رنز بنائے۔ جاویدمیانداد 81' ہارون رشید 40 اور سرفراز نواز نے ناقابل شکست 31 رنز بنا کر ٹیم کے سکور کو تقویت دی۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے انور علی نے ابھی 12 رنز ہی بنائے تھے کہ انھیں سٹیفن بوک کی گیند پر وکٹ کیپر وارن لیز نے خوبصورت کیچ کے ذریعے پویلین بھجوا دیا۔ رچرڈ ہیڈلے 62/5' لانس کیرنز 96/2 کے ساتھ نمایاں بولر تھے۔ نیویز لینڈ نے بروس ایڈگر کے 129 اور رچرڈ ہیڈلے کے 42 کے ساتھ سکور کو 290 تک تقویت دی۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں جاوید میانداد کے ناقابل شکست 160' طلعت علی' 61 اور ہارون رشید 35 کے ساتھ 323 رنز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگ کو ڈکلیئر کر دیا۔ انور خان اس بار بھی کوئی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جس کے ذریعے وہ اس ٹیسٹ کو یادگار بناتے۔ وہ 3 رنز تک ہی محدود رہے اگرچہ وہ وکٹ بچا گئے۔ یہ ٹیسٹ پاکستان نے 128 رنز سے جیت لیا۔

اعداد و شمار[ترمیم]

انھوں نے ایک ٹیسٹ کی دو اننگز میں ایک مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر 15 رنز بنائے۔ 12 ان کا زیادہ سے زیادہ سکور تھا جبکہ انھیں 15 کی اوسط حاصل ہوئی۔ انھوں نے 102 فرسٹ کلاس میچوں میں 139 اننگز کھیل کر 31 مرتبہ آئوٹ ہوئے بغیر 2255 رنز بنائے۔ 20.87 کی اوسط سے بننے والے ان سکور میں ایک سنچری' 101 ناٹ آئوٹ شامل تھے۔ انھوں نے فرسٹ کلاس میچوں میں 209 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے امپائر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 2 ایک روزہ اور 112 فرسٹ کلاس میچوں میں انھوں نے میچوں کی نگرانی کے فرائض ادا کیے۔ آخری مرتبہ وہ یونائیٹڈ بینک بمقابلہ سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ کے میچ منعقدہ کراچی بتاریخ 3 جنوری 2016ء کو ہمیں امپائر کے طور پر میدان میں نظر آئے[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Anwar Khan (cricketer)" 
  2. ظhttps://www.espncricinfo.com/player/anwar-khan-39002