اوب (دریا)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اوب (Обь،IPA: [opʲ]IPA: [opʲ]) روس کا ایک بڑا دریا ہے۔ یہ مغربی سائبیریا میں ہے اور دریائے ارتش Irtysh کے ساتھ مل کر 5410 کلومیٹر (3360 میل) پر دنیا کا ساتواں سب سے لمبا دریائی نظام تشکیل دیتا ہے۔ یہ بیا اور کاتون دریائوں کے سنگم پر بنتا ہے جن کی ابتدا الٹائی پہاڑوں سے ہوتی ہے۔ یہ تین عظیم سائبیرین دریاؤں میں سے سب سے مغربی ہے جو بحر آرکٹک میں بہتے ہیں (باقی دو ینیسی اور لینا ہیں)۔ اس کا بہاؤ پہلے شمال مغرب کی طرف ہے اور پھر شمال کی طرف ہوجاتا ہے۔

اس کے کنارے پر واقع مرکزی شہر نووسیبیرسک ہے، جو سائبیریا کا سب سے بڑا شہر ہے اور روس کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے ۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ٹرانس سائبیرین ریلوے دریا کو عبور کرتی ہے۔

اوب کی خلیج دنیا کی سب سے لمبی کھاڑی ہے۔