اودھ پنچ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شعبہمزاحیہ
فکاہیہ
دورانیہہفت روزہ
ملکFlag of India.svg بھارت
مقام اشاعتلکھنؤ
زباناردو

اودھ پنچ لندن پنچ کی طرز پر اردو کا ایک مزاحیہ ہفت روزہ تھا جسے منشی سجاد حسین نے 1877ء میں لکھنؤ سے جاری کیا۔ یہ اخبار سیاست کو ظرافت کا جامہ پہنا کر پیش کرتا تھا۔ مرزا محمد مرتضی عرف مچھو بیگ عاشق جن کا قلمی نام ستم ظریف تھا، 33 برس تک اس میں مزاحیہ مضامین لکھتے رہے۔ نواب سید محمد آزاد، اکبرالہ آبادی، پنڈت تربھون ناتھ، منشی جوالا پرشاد برق، منشی احمد علی شوق، منشی احمد علی کسمنڈوی جیسے اہل قلم ادارت تحریر سے منسلک رہے۔ یہ اخبار ہندو مسلم اتحاد اور انڈین نیشنل کانگرس کا مؤید، مغربی تہذیب کا مخالف اور مشرقی اقدار کا علمبردار تھا۔ مزاحیہ کارٹون اور نظمیں کثرت سے شائع ہوتی تھیں۔ اودھ پنچ چھتیس برس کی مسلسل اشاعت کے بعد منشی سجاد حسین کی زندگی ہی میں سنہ 1912ء میں بند ہو گیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. طرح دار لونڈی، منشی سجاد حسین صفحہ 8