اوروکاجینا
Appearance
اوروکاجینا بین النہرین کی شہری ریاست لگش کا حکمران تھا۔ اپنے پیشتر حکمرانوں کے زوال کے بعد، حکمران بننے پر اس نے دعوی کیا کہ، اسے آسمانی (خالق کی طرف سے ) باشادہ مقرر کیا گيا ہے۔
یہ بادشاہ بدعنوانی کے خلاف اصلاحات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اور اسے تاریخی حوالوں (ثبوتوں) کی بنا پر پہلے باضابطہ قانون پیش کرنے کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے۔ اگرچہ، کبھی اصل متن دریافت نہیں ہوا۔ لیکن دیگر کئی دریافت ہونے والے مآخذ میں اس کے قانون کے حوالہ جات پائے گئے ہیں۔ اس میں، وہ سرکاری محصول (ٹیکس) سے بیواؤں اور یتیموں کو استثنا دیتا تھا۔