اوسلوشہر فنکار ايوارڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اوسلوشہر فنکار ايوارڈ کا اجرا 1978 میں کيا گياہے . اس ايوارڈ سے ہر سال 4 - 5 فنکاروں کو نوازا جاتا ہے، ما سوائے 1991 کے جب مطلوبہ مالياتی وسائل مہيا نہ ہونے کی وجہ سے اس ايوارڈ کی تقسيم کی تقريب منعقد نہ کی جا سکی۔

اوسلوشہری فنکار ايوارڈ کميٹی کے منشور کے مطابق يہ ايوارڈ ايسی شخصيات کو ديا جاتا ہے جنھوں نے پچھلے چند سالوں ميں اوسلو شہر میں فنی طور پر نماياں خدمت انجام دی ہوں .

يہ ايوارڈ ايک ڈپلومے اور ايک مخصوص رقم پر مشتمل ہوتا ہے اور اسے اوسلو کی شہری حکومت کی جانب سے اوسلو کے مئیر تقسيم کرتے ہیں۔ يہ تقريب بالعموم اوسلو شہر ثقافت ایوارڈ کی تقسيم کے ساتھ اکٹھی رکھی جاتی ہے۔