مندرجات کا رخ کریں

اویس نگرامی ندوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مولانا محمد اویس نگرامی ندوی رحمہ اللہ: (تحریر و انتخاب: امان اللہ عاصم)

[ترمیم]

مولانا محمد اویس ندوی رحمہ اللہ(1914ء۔1976ء ) کو نگرام، ضلع لکھنؤ (ہندوستان)میں پیدا ہوئے۔1932ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء سے تحصیل علم سے فراغت حاصل کی۔ بعد ازاں مولانا سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ کے حکم پر دار المصنفین تشریف لے آئے۔ اور وہاں سات سال تک علمی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ بعد ازاں سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ کے مشورے اور تحریک پر ہی ندوۃ العلماء میں شیخ التفسیر کی مسند سنبھالی۔ 1961ء میں معارف کی مجلس ادارت اور دار المصنفین کی مجلس انتظامیہ کے رکن بنے۔

تصانیف:

[ترمیم]

دار المصنفین سے مولانا اویس ندوی کی دو کتابیں شائع ہوئی ہیں۔ ذیل میں ان کا تعارف کرایا جا رہا ہے:

(1) التفسیر القیم للامام ابن القیم: ۔۔آپ نے علامہ ابن قیم رحمہ اللہ (691۔751ھ )کی تحریروں سے ان کے تفسیری نکات چن چن کر نہایت محنت کے ساتھ مرتب کیے۔ جنھیں’ ’التفسیر القیم‘‘ کے نام سے شائع کیا گیا۔ان تفسیری نکات کی ترتیب و تدوین کاکام تقریبا ذو القعدہ 1367ھ؍ستمبر 1948ء میں مکمل ہوا۔

کتاب کے مقدمہ میں ( جس پر تاریخ ذی قعدہ 1367ھ؍ستمبر 1948ء درج ہے )فاضل مرتب نے صراحت کی ہے کہ یہ خدمت مولانا اویس نگرامی رحمہ اللہ نے یہ گراں قدر خدمت مولانا سید سلیمان ندوی ناظم دار المصنفین اور ڈاکٹر عبد العلی، ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی نگرانی اور رہ نمائی میں انجام دی۔

(2) تعلیم القرآن :۔۔ایک سو پچاس صفحات پر مشتمل اس کتاب میں تقریبا 119 ذیلی عنوانات ترتیب دیے گئے، یہ کتاب مسلمان بچوں کی بنیادی مذہبی تعلیم کے لیے نہایت اہم اور عام فہم سلیس انداز میں تحریر کی گئی۔

(3) اصول حدیث:۔۔ مولانا اویس نگرامی ندوی رحمہ اللہ نے اصول حدیث کی مبادیات پر مشتمل ایک نہایت مختصر رسالہ ’’اصول حدیث‘‘ کے نام سے مرتب کیا۔ جو یقینا مبتدی طلبہ کے لیے نہایت مفید اور عام فہم ہے۔ یہ رسالہ پاکستان میں وفاق المدارس سلفیہ کے نصاب میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ تمام سلفی مدارس میں درس نظامی (علوم اسلامیہ) کے مبتدی طلبہ کو پڑھایا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں مجلہ معارف میں مولانا محمد اویس ندوی رحمہ اللہ کے بعض مقالہ جات بھی شائع ہوتے رہے۔ جن میں سے بعض حسب ذیل ہیں:

1 ۔ تراجمِ قرآن فروری 1940ء

2 ۔ بائبل قرآن اور حدیث میں نومبر، دسمبر 1940ء

3۔ زندیق کی حقیقت مارچ 1941ء

4۔ حافظ جلال الدین السیوطی ؒ ستمبر، اکتوبر 1941ء

5۔ کلمۃ اللہ 1پریل 1942ء

6۔ ابن جریر طبریؒ اگست، ستمبر 1942ء

7۔ مستشرق نولدیکی اور قرآن دسمبر 1942ء

8۔ کچھ تفسیر رازی کے متعلق جون 1944ء