مندرجات کا رخ کریں

ايرانی کمانڈوز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کواليفيکيشن بيج برائے ايرانی رينجر کورس

تکاور يا تکاوران (انگريزی=ايرانی سپيشل فورسز) کی اصطلاح ايرانی مسلح افواج کے مخصوص آپريشنوں ميں تربيت يافتہ افراد کيلئے استعمال ہوتی ہے يہ اصطلاح ان روايتی فوجی اور بحری يونٹوں کے فوجيوں کيلئے بھی استعمال ہوتی ہے جنھوں نے کاميابی سے کمانڈو، رينجر يا بطور بحری ميرين "سپيشل بوٹ سروس" کا کورس کيا ہو يا کمانڈو يونٹوں کے ليے چنے گئے ہوں

تکاور يونٹيں

[ترمیم]

پاسدارانِ انقلاب

[ترمیم]
سپاہ کی بحری شاخ کی تکاور يونٹ پيغمبرِ اعظم 9 مشقوں کے دوران

سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی فوج ميں 5 ميں سے ايک خاص قدس فورس بيرونِ خانہ آپريشنوں کی ماہر ہے۔ سپاہ پاسداران کی زمينی فوج ميں سابيرين بٹالين مشہور خاص يونٹ ہے جبکے بحری شاخ کی اپنی خاص ميرين يونٹ ہے۔

زمینی فوج

[ترمیم]
دورانِ مشق يرغمالیوں کی رہائی کيلئے تربيت يافتہ 65ويں چھاتہ بردار برگيڈ (نوہيد) کی ہاسٹيج ريسکيو يونٹ
ولايت 94 مشقوں کے دوران ايرانی بحریہ کا گليلی لباس ميں ملبوس نشانے باز (سنائپر)

ايرانی زمینی فوج کے لشکرک تکاور ٹرينگ سينٹر ميں تربيت يافتہ افراد

  • پرانداک ميں موجود 23واں تکاور ڈويژن
  • شاہرور ميں موجود 58واں تکاور ڈويژن
  • پاسويح ميں موجود 25واں تکاور ڈويژن
  • کيرمان شاہ ميں موجود 35واں تکاور ڈويژن
  • شوشتر ميں موجود 45واں تکاور ڈويژن
  • شيراز ميں موجود 55واں چھاتہ بردار برگيڈ
  • تہران ميں موجود 65واں چھاتہ بردار برگيڈ

ايرانی بحریہ

[ترمیم]

ايرانی بحریہ کے مانجی تکاور ٹرينگ سينٹر ميں تربيت يافتہ افراد

  • بندر عباس ميں موجود پہلا ميرين برگيڈ
  • بوشہر ميں موجود دوسرا ميرين برگيڈ
  • کنارک ميں موجود تيسرا ميرين برگيڈ

پوليس

[ترمیم]

ايرانی قانون نافذ کرنيوالے اداروں ميں خاص فورس ييگان ويجہ کے نام سے جانی جاتی ہيں