اُستاد محمد حفیظ خان تال ونڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان میں دُھرپد گائیکی کے آخری علم بردار۔ اُستاد حفیظ خان 1935 میں لائل پور (موجودہ فیصل آباد) میں پیدا ہوئے فن کی تربیت اپنے والد اور تال ونڈی گھرانے کے جّید اُستاد میاں مہر علی خان سے حاصل کی۔ ریاضت کا سلسلہ کوئی تیس برس تک جاری رہا جس کے بعد استاد حفیظ خان نے اپنا فن نئی نسل کو منتقل کرنا شروع کیا۔ 18 مارچ 2009 کو فیصل آباد میں انتقال کر گئے۔