اچلپور کے نواب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اچلپور کے نواب سلیمان زئی پٹھان ہیں ان کے آباء و اجداد افغانستان سے دہلی آئے کچھ عرصہ دہلی میں گزارا پھر راجستھان کے علاقہ جیپور میں اقامت اختیار کی بعد ازاں اچلپور آکر مقیم ہو گئے یہاں کچھ عرصہ تجارت کی پھر حیدر آباد کے نظام کے یہاں سپہ گری سے منسلک ہوئے اور خوب بہادری کے جوہر دکھائے جس سے خوش ہو کر برار کی نوابی انعام میں پائی۔ نواب محمد اسماعیل خان سلیمان زئی اچلپور کے پہلے نواب ہوئے۔