اکالفاانڈیکا
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
![]() |
اس مضمون میں ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر کے مطابق ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون میں ویکیپیڈیا کے دیگر متعلقہ مضامین کا ربط درج کرنے میں مدد کریں۔ |
دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکامیں (5) نمبر پر ہے،
اکالفاانڈیکا[ترمیم]
خوراک کی نالی اور آلات تنفس پر اس دوا کا گہرا ثر ہوتا ہے، یہ دوا پھیپھڑوں کی ٹی بی کے پہلے درجے میں مفید کام کرتی ہے، جبکہ خشک کھانسی آتی ہو، خون آلود بلغم آتاہو خون کی نالیوں سے خون گرتا ہو مگر بخار نہ ہو۔ صبح کے وقت سخت کمزوری محسوس ہوتی ہے مگر دن میں طاقت آجاتی ہے۔ سوکھا مسان جو بتدریج ترقی کرے، خون گرنے کی شکایت عام طور پر صبح کے وقت بڑھتی ہے۔
چھاتی:۔[ترمیم]
خشک مگر نہایت سخت کھانسی، اس کے بعد خون تھوکے، یہ شکایت صبح اور رات کے وقت شدت اختیار کرے، چھاتی میں متواتر اور سخت درد ہو۔ صبح کے وقت جو خون آئے اکسی رنگت چمکدار لال ہو مگر دوپہر بعد جو خون تھوکے اس کی رنگت گہری اور چھچھڑے دار ہوتی ہے، نبض نرم، دبنے والی، گلے میں خوراک کی نالی اور معدے میں جلن ہو۔
پیٹ:۔[ترمیم]
انتڑیوں میں جلن ہو، دست پھڑ پھڑاہٹ کی آواز کے ساتھ خارج ہو، ہوا نہایت زور سے اور آواز کے ساتھ نکلے نیچے کے رخ دباو�¿ پڑے اور انیٹھن ہو، پیت میں ہوا گڑ گڑائے، اپھارہ اور انیٹھن آئے۔ معامستقیم سے خون گرے بالخصوص صبح کے وقت۔
جلد:۔[ترمیم]
یرقان، خارش، چکر دار پھوڑے کا ساورم۔
شدت:۔[ترمیم]
صبح کے وقت
تعلقات:۔[ترمیم]
مقابلہ کریں ملی فولیم۔ فاسفورس، ایسے ٹک ایسڈ، کالی نائیٹرک۔
مقدار[ترمیم]
تیسری چھٹی پوٹینسی
حوالہ:
بورک میٹریا میڈیکا