اگ نوبل انعام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اگ نوبل انعام زیادہ سنجیدہ نوبل انعامات کی امریکی قسم کی پیروڈی ہیں۔ یہ انعامات ہر سال اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دیے جاتے ہیں۔ اسکا بنیادی نعرہ یہ ہے کہلوگوں کو شروع میں ہنسانا پھر انھیں سوچنے پر مجبور کرنا اگرچہ اس قسم کی تحقیق کسی قدر خبطی لگتی ہے لیکن درحقیقت اس کا مقصد حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے اور یہ عالمانہ جرائد میں شائع ہوتی ہیں۔

تقریب[ترمیم]

اگ نوبل انعام کی تقریب جامعہ ہارورڈ کے سینڈز تھیئٹر میں منعتقد کی گئی۔ جب سے امریکی مزاحیہ سائنسی رسالہ اینلز آف امپروبیبل ریسرچ نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے، اس تقریب میں اصل نوبل انعام یافتگان بھی موجود ہوتے ہیں جو انعامات تقسیم کرتے ہیں۔ وصول کنندگان کو اپنے خیالات کے اظہار کے لیے ایک منٹ دیا جاتا ہے۔ اگر وہ ساٹھ سیکنڈ سے زیادہ وقت لے لیں تو ایک چھوٹی سی لڑکی پکارنا شروع کر دیتی ہے ’بورنگ۔‘ تقریب کی ایک اور روایت یہ ہے کہ ہال میں موجود ہر شخص کاغذ کے بنے جہاز اڑاتا ہے۔

تحقیقات[ترمیم]

2012ء میں دیے جانے والے دوسرے انعام یافتگان نے یہ معلوم کیا تھا کہ چمپینزی دوسرے چمپینزیوں کو پیچھے سے دیکھ کر کیسے پہچان لیتے ہیں۔
اور یہ کہ حرکت کرتی ہوئی پیالی سے کافی کیونکر چھلک جاتی ہے۔