ایرو (سلسلہ وار ڈراما)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

ایرو ایک امریکی سلسلہ وار ٹیلی ویژن ڈراما ہے جس کو قلم کار و پیشکار گریگ برلانٹی، مارک گوگنہائیم اور اینڈریو کرائیسبرگ نے تخلیق کیا۔ یہ ڈی سی کامکس کے مشہورِ زمانہ کامکی کردار گرین ایرو پر مبنی ہے؛ یہ ایک ایسا افسانوی کردار ہے جو ہری پوشاک زیب تن کیے، جرائم پیشہ عناصر کا تیر کمان سے مقابلہ کرتا ہے۔ گرین ایرو کے کردار کو مورٹ وائزنگر اور جارج پاپ نے تخلیق کیا۔