ایلیم سیٹائی وم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے؛ جس کے انگریزی میں نو ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈیکا میں (23) نمبر پر ہے۔

alt text
alt text

ایلیم سیٹائی وم[ترمیم]

انتڑیوں کی بلغمی جھلیوں پر اس دوا کا براہ راست اثر ہوتا ہے۔ چناچنہ ان کی حرکت دود یہ بڑھ جاتی ہے۔ بڑی آنت کی سوزش، یہ دوا رگوں کو پھیلا دیتی ہے، مدر ٹنکچر کی 02 سے 04 بوند کی ایک خوراک پینے کے بعد 03 سے 54 منٹ کے اندر اندر د وریدوں کا تناو�¿ گھٹ جاتا ہے یہ دوا لحیم و شحیم اشخاص کے لیے مفید ہے جو اکثر بدہضمی اور نزلے زکام میں مبتال رہتے ہیں۔ آرام کی زنگی بسر کرنے والے، ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو خوب کھاتے ہیں۔ خا ص کر گوشت اور اس کے مقابلے میں پانی کم پیتے ہیں۔ کولہوں اور ان کے پٹھوں میں درد ہوتا ہے۔ پھیپھڑوں کی ٹی بی:۔ یہ دوا کھانسی اور اخراج کف کو کم کرتی ہے، بخارا تار دیتی ہے وزن بڑھا دیتی ہے اور نیند کو باقاعدہ بناتی ہے، خون تھوکنا۔

سر:۔[ترمیم]

بھاری کپنٹیوں میں تپکن، نزلہ زکام کے باعث ہونے والا بہرہ پن

منہ:۔[ترمیم]

کھاناکھانے کے بعد اور رات کو منہ میں میٹھی رال بکثرت آئے، زبان اور گلے میں یہ محسوس ہو جیسے وہاں بال رکھا ہے۔

معدہ:۔[ترمیم]

بے حد بھوک، جلن دار ڈکار، کھان پینے میں ذرا سی تبدیلی یا بے پروائی تکلیف دہ بن جاتی ہے۔ قبض، اس کے ساتھ انتڑیوں میں ہلکا ہلکادرد، زبان کی رنگت زرد اور اس پر سرخ دانے۔

آلات تنفس:۔[ترمیم]

سانس کی نالی میں متواتر گھڑ گھڑاہٹ ہوتی رہتی ہے صبح بستر راحت سے اٹھتے ہی کھانسی آتی ہے اس میں ایس لیسدار کف آتا ہے جس کو کھانس کر تھوکنا مشکل ہوتا ہے۔ ٹھنڈی ہوا برداشت نہیں ہوتی۔ سانس کی نالی پھیل جاتی ہے، کھانسی میں بدبو دار کف آتا ہے۔ چھاتی میں درد ہوتا ہے جیسے کوئی نوک دار چیز گڑ رہی ہے۔ زنانہ:۔ پستانوں کی سوجن میں درد، چھاتی پر فرج میں اور اندام نہانی میں دانے نکلیں، بالخصوص ایام حیض میں۔

تعلقات:۔[ترمیم]

ڈاکٹر ٹیسٹ کی رائے ہے کہ ایلیم سٹیا ئیو کا تعلق برائیوں نیا کے زمرہ سے ہے جس میں لائیکوپوڈیم، نکس، کالو سنتھس، ڈیجی تیلس اور اگنیشیا وغیرہ شامل ہیں۔ اس دوا کا گوشت کوروں پر زبردست اثر ہے، جب کہ سبزی کھانے والوں پر نہایت کم۔ مقبلہ کریں :ََ کیپسیکم، آرسینکم، سنیگا، کالی نٹریکم، مدد گار، آرسنیکم

دافع اثر:۔[ترمیم]

لائیکو پوڈیم۔

مقدار خوراک:۔[ترمیم]

تیسری سے چھٹی طاقت۔ ٹی بی کے زخموں کو خشک کرنے کے لیے چار سے چھ گرام مقدار کو کئی خوراکوں میں تقسیم کر دینا چاہیے ۔

حوالہ:

بورک میٹریا میڈیکا