مندرجات کا رخ کریں

اذن القلب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ایٹریئم (دل) سے رجوع مکرر)
اذن القلب
Front view of heart showing the atria
تفصیلات
جز درقلب
نظامقلبی وِ عائی نظام
شناخت کنندگان
لاطینیAtrium
میشproperties
TA98A12.1.00.017
FMA7099
تشریحی اصطلاحات

اُزن القلب (انگریزی: Atrium) انسانی دل کا ایک بنیادی خانہ ہے، جو دل کے اوپری حصے میں واقع ہوتا ہے۔ دل میں مجموعی طور پر دو اذن ہوتے ہیں: بایاں اذن القلب اور دایاں اذن القلب۔ اذن کا کام خون کو بطن القلب کی جانب منتقل کرنا ہے، تاکہ اسے پورے جسم یا پھیپھڑوں کی طرف پمپ کیا جا سکے۔

دایاں اذن القلب جسم کے باقی حصوں سے خراب اور کثیف خون وصول کرتا ہے، جو بعد ازاں دائیں بطن القلب میں جاتا ہے تاکہ وہاں سے پھیپھڑوں کو روانہ ہو۔ بایاں اذن القلب پھیپھڑوں سے لطیف خون وصول کرتا ہے اور اُسے بائیں بطن القلب میں منتقل کرتا ہے، جہاں سے وہ سارے جسم کو فراہم کیا جاتا ہے۔ اذن کی دیوار کی ساخت عضلات سے بنی ہوتی ہے، مگر بطن القلب کے مقابلے میں اس کی دیواریں نسبتاً پتلی ہوتی ہیں۔

دل کے ان خانوں کی ساخت اور کارکردگی دورانِ خون کو منظم رکھنے کے لیے نہایت اہم ہے اور کسی بھی خرابی کی صورت میں دل کی مجموعی فعّالیت متاثر ہو سکتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]