ایپالوزا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سانچہ:Infobox horse breed ایپالوزا گھوڑوں کی ایک امریکی نسل ہے جو اپنی رنگ برنگی نقش دار جلد کی کے باعث مشہور ہے۔ ماضی میں مختلف کی نسلوں سے اختلاط کے باعث اس نسل کے گھوڑوں کی جسمانی ساختیں مختلف ہیں۔ ہر گھوڑے کا رنگوں کا نقش مختلف معلوم بنیادی جلدی رنگوں کے جینیاتی تغیر کا نتیجہ ہے۔ اس کے جسمانی رنگ برنگے نقش اور مختلف جسمانی خصوصیات مخلوط تیندوا تغیر سے متعلق ہونے کے باعث گھوڑے کی جلد کے رنگوں کی جینیات پر تحقیق کرنے والے ماہرین کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔ ایپالوزا گھوڑوں میں آنکھ کی سوجن اور شب کوری عام ہیں جبکہ شب کوری کا تعلق بھی تیندوا تغیر سے ہے۔

حال میں ایپالوزا امریکا کی مشہور ترین نسل ہے۔ 1975ء میں اس کو ریاست ایڈاہو کے سرکاری گھوڑے کا درجہ دیا گیا۔ یہ مویشیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے مشہور ہیں ؛ مغرب میں گھوڑسواری کے مقابلوں میں بھی استعمال ہوتا ہے جبکہ دوسرے متعلقہ مشاغل میں بھی اس کا استعمال عام ہے۔ ایپالوزا بہت سی فلموں میں بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ ریاست فلوریڈا کے ریڈ انڈین قبائل کے نزدیک یہ گھوڑا خوش بختی کی علامت ہے۔ ایپالوزا نسل نے گھوڑوں کی بہت سی دوسری نسلوں کو بھی متاثر کیا ہے جس میں امریکا کی پونی نسل، نازپرس اور مخصوص چال کی حامل دوسری نسلیں شامل ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]