مندرجات کا رخ کریں

ایکسیس کنٹرول لسٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایکسیس کنٹرول لسٹ (انگریزی: Access control list)یا مختصراً ACL کمپیوٹر فائل سسٹم کے تناظر میں، ان اجازتوں (permission) کی فہرست کو کہا جاتا ہے جو کسی فائل سے منسلک ہوتی ہے۔ یہ فہرست اس بات کو متعین کرتی ہے کہ اس فائل تک رسائی کی اجازت کن صارفین کو مہیا کی جانی ہے، نیز فائل میں کس طرح کے آپریشن کی اجازت ہے۔[1] مثلا اگر کسی فائل کی ایکسیس کنٹرول لسٹ میں یہ موجود ہو کہ (احمد: پڑھے اور ترمیم کرے ؛ محمد: پڑھے) تو اس فائل میں احمد کو پڑھنے اور ترمیم کرنے دونوں کی اجازت ہوگی، جبکہ محمد کو محض پڑھنے کی اجازت ہوگی، وہ ترمیم نہیں کرپائے گا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]