اے وطن پیارے وطن (ملی نغمہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
""
گیت از
زباناردو
دیگر ناماے وطن پیارے وطن
صنفملی نغمہ
طوالت4:34
نغمہ سازاختر حسین اکھیان
بول نگارڈاکٹر راشد علی

اے وطن پیارے وطن ایک ملی نغمہ ہے۔ اس کی کمپوزیشن اختر حسین اکھیان نے دی[1] اور امانت علی خا ن نے اسے پہلی بار گایا۔ ڈان نیوز کے ایک آن لائن جائزے کے مطابق یہ پاکستانیوں کا سب سے پسند کردہ ملی نغمہ ہے۔[2] جب کہ اس کے شاعر ڈاکٹر راشد علی ہیں۔

متن[ترمیم]

اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن
تجھ سے ہے میری تمناؤں کی دنیا پرنُور
عزم میرا ہے قوی، میرے ارادے ہیں غیور
میری ہستی میں انا ہے، میری مستی میں شعور
جاں فزا میرا تخیل ہے تو شیریں ہے سخن
اے میرے پیارے وطن
تو دل افروز بہاروں کا تر و تازہ چمن
تو مہکتے ہوئے پھولوں کا سہانا گلشن
تو نواریز عنادل کا بہاریں مسکن
رنگ و آہنگ سے معمور ترے کوہ و دمن
اے میرے پیارے وطن
میرا دل تیری محبت کا ہے جاں بخش دیار
میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار
میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایئہ تن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. قیصر مرزا (14 اگست 2016ء)۔ "ملی نغمے اور پاکستانی"۔ سیاست پی کے۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2017ء 
  2. سعدیہ امین، فیضل ظفر (14 اگست 2014ء)۔ "پاکستان کے بہترین ملی نغمے"۔ ڈان نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2017ء 

بیرونی روابط[ترمیم]