مندرجات کا رخ کریں

باب:لاہور/منتخب تصویر/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شالیمار باغ یا شالامار باغ مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے لاہور میں 1641ء-1642ء میں تعمیر کرایا- باغ کے گرد اینٹوں کی ایک اونچی دیوار ہے۔ باغ ایک مستطیل شکل میں ہے۔ شمال سے جنوب کی طرف 658 میٹر اور مشرق سے مغرب کی طرف 258 میٹر ہے۔باغ 3 حصوں میں بٹا ہوا ہے اور تینوں کی بلندی ایک دوسرے سے علیحدہ ہے۔ ایک حصہ دوسرے سے 4.5 میٹر تک بلند ہے۔ تینوں حصوں کے فرح بخش، فیض بخش اور حیات بخش ہیں۔ باغ کو ایک نہر سیراب کرتی ہے۔ باغ میں 410 فوارے ہیں، 5 آبشاریں اور باغ میں آرام کے یۓ عمارتیں ہیں اور مختلف اقسام کے درخت ہیں۔