باب:پاکستان/DYK

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • ۔۔۔کہ تجمل حسین ملک نے 1980 میں پاکستانی صدر جنرل ضیاء الحق کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کی سربراہی کی تھی؟
  • ۔۔۔کہ پاکستان نیشنل کانگریس ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کی نمائنگی کرتی تھی اور 1954 میں مقننہ مشرقی بنگال میں 28 نشستیں حاصل کرلی تھی؟
  • ۔۔۔کہ جنرل یحی خان کا جاری کردہ لیگل فریم ورک آرڈر 1970 نے پاکستان کی تاریخ میں اولین راست عمومی انتخابات کے قوانین وضع کیے تھے؟
  • ۔۔۔کہ شمالی پاکستان کے ایک گاؤں بخشالی میں 1881 میں بخشالی رسم الخط -ہندی ریاضیات کی موجود قدیم ترین مثال- جو برچ کی چھال پر مکتوب تھا دریافت ہوا؟
  • ۔۔۔کہ کراچی میں واقع شری سوامی نارائن مندر میں موجود سوامی نارائن کی حقیقی تصاویر تقسیم ہند کے جانگداز وقت میں بھارت منتقل کردی گئی تھیں؟
  • ۔۔۔کہ 1998 کے نویاتی جانچ کے بعد معاشی پابندیاں عائد ہونے کی صورت میں سعودی عرب نے پاکستان کو فی یوم 50،000 بیرل مفت تیل فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا؟
  • ۔۔۔کہ سندھ کے متعلق معلومات کے حصول کے لیے سندھولوجی کی اصطلاح 1964 میں وضع کی گئی؟
  • ۔۔۔کہ پاکستان میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف سندھولوجی ایک تحقیقی ادارہ ہے جو سندھ کی تاریخ، ثقافت اور ادب پر تحقیقات کرتا ہے؟
  • ۔۔۔کہ ماہر جنوب ایشیائی آثار قدیمہ احمد حسن دانی بنارس ہندو یونیورسٹی کے پہلے مسلم فاضل تھے؟