باب:پشتو زبان/تعارف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پشتو
پشتو

پشتو یا پختو (Pashto language) (پشتو: پښتو) ایک ہند۔ایرانی زبان ہے اسے عرفِ عام میں پٹھانی یا افغانی بھی کہتے ہیں۔ یہ افغانستان میں 35 سے 60 فیصد جبکہ پاکستان میں 15 فیصد سے زیادہ لوگوں کی مادری زبان ہے اور پاکستان میں پنجابی کے بعد دوسری سب سے بڑی زبان ہے. پشتو افغانستان کی سرکاری اور قومی زبان بھی ہے. اِسی وجہ سے اِسے بین الاقوامی حیثیت حاصل ہے۔پشتو تاریخی لحاظ سے اردو سے بہت پہلی وجود میں آئی تهی بلکہ اردو کے بے شمار الفاظ جو فارسی میں بھی استعمال ہوتے ہیں اس زبان سے لئے گئے تھے۔. اس کے علاوہ رسول اللہ کے زمانے میں بهی اس زبان کا ثبوت اس واقعے سے ملتا ہے کہ خالد بن ولید نے ایک پشتون صحابی قیص عبدالرشید کو رسول اللہ سے ملایا۔