مندرجات کا رخ کریں

بالوں کا خاص طرز سے گرنا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بالوں کا خاص طرز سے گرنا
مترادفاینڈروجینک ایلوپیسیا, اینڈروجینٹک ایلوپیسیا،بال چر، مردانہ طرز کا گنجا پن، خواتین میں اینڈروجینک ایلوپیسیا، خواتین کے طرز کا گنجا پن[1]
کھوپڑی پر دکھایا گیا مردانہ طرز کے بالوں کا جھڑنا
اختصاصامراض جلد، پلاسٹک سرجری
عمومی حملہبلوغت کے بعد[2]
خطرہ عنصرخاندانی تاریخ[2]
تشخیصی طریقہعلامات اور امتحان کی بنیاد پر[2]
مماثل کیفیتایلوپیشیا ایریاٹا, طبی طور پر گنجا ہونا،اینجین ایفلوویئم, ٹیلوجن ایفلوویئم, سفیلس[2]
علاجقبولیت، ادویات، ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجری[3]
معالجہمن آکسیڈل, فائن ایسٹرائیڈز، ڈوٹاسٹرائیڈز، سپیرونولاکٹونز[3][2]
تشخیض مرضغیر سنجیدہ[2]
تعدد50 سال کی عمر تک: نصف (مرد)، 25 فیصد (خواتین)[3]

بالوں کا خاص طرز سے گرنا ، جسے اینڈروجینیٹک ایلوپیسیا بھی کہا جاتا ہے، بالوں کے گرنے کی ایک قسم ہے جو بتدریج شروع ہوتی ہے اور ایک خاص انداز میں ہوتی ہے۔ [2] آغاز بلوغت کے بعد ہوتا ہے۔ [2] مردوں میں ابتدائی طور پر کھوپڑی کا اوپر اور سامنے کا حصہ شامل ہوتا ہے۔ [2] خواتین میں یہ عام طور پر بالوں کے پتلے ہونے سےشروع ہوتا ہے۔ [3] اگرچہ اس کا تعلق دل کی بیماری اور پروسٹیٹ کینسر سے ہے، لیکن یہ حالت خود سنگین نہیں ہے۔ [2]

خیال کیا جاتا ہے کہ مردانہ طرز کے بالوں کا گرنا جینیات اور مردانہ ہارمون ڈائی ہائیڈروٹیسٹوسٹیرون کے امتزاج کی وجہ سے ہوتا ہے۔ خواتین کے پیٹرن کے بالوں کے گرنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ [3] متاثرہ شخص کے بیٹے کو اس حالت کا خطرہ پانچ گنا زیادہ ہوتا ہے۔ اس حالت کے لئے متعدد جین شامل ہوتے ہیں۔ [2] خواتین میں یہ حالت اکثر اہم تناؤ کے ایک سے چھ ماہ بعد نظر آتی ہے۔ [2]

اس حالت کا انتظام ،صرف صورت حال کو قبول کرنا ہے۔ علاج کی صورت میں ادویات میں، من آکسی ڈل ، فائن ایسٹرائیڈز ، ڈوٹا ایسٹرائیڈز ، یا ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجری شامل ہو سکتی ہے۔ [3] ان ادویات کو اثر ہونے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ خواتین میں اسپیرونولاکٹون بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ [2] خواتین میں فائن ایسٹرائڈ اور ڈوٹاایسٹرائڈ کے استعمال کا اچھی طرح سے مطالعہ نہیں کیا گیا ہے، اور اگر حمل کے دوران لیا جائے تو اس کے نتیجے میں پیدائشی نقائص پیدا ہو سکتے ہیں۔ [3]

50 سال کی عمر تک بالوں کا جھڑنا تقریباً نصف مردوں اور ایک چوتھائی خواتین کو متاثر کرتا ہے۔ 70 سال سے زیادہ عمر کے 80فیصدمرد متاثر ہو سکتے ہیں۔ سن یاس کے بعد خواتین میں یہ حالت زیادہ عام ہو جاتی ہے۔ [2] سفید رنگ کے لوگوں کی نسبت سفید فام لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Androgenetic alopecia: MedlinePlus Genetics"۔ medlineplus.gov (بزبان انگریزی)۔ 09 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 نومبر 2020 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ Chin H. Ho، Tanuj Sood، Patrick M. Zito (2020)۔ "Androgenetic Alopecia"۔ StatPearls۔ StatPearls Publishing۔ PMID 28613674۔ 28 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 نومبر 2020 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج Jr Vary JC (November 2015)۔ "Selected Disorders of Skin Appendages--Acne, Alopecia, Hyperhidrosis"۔ The Medical Clinics of North America (Review)۔ 99 (6): 1195–1211۔ PMID 26476248۔ doi:10.1016/j.mcna.2015.07.003