براڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

براڑ گدا گری اور ڈاکہ زنی کرنے والی ایک پست ذات۔
جالندھر میں براڑ چھج اور چھاننے بناتے ہیں۔ وہ کتوں کی مدد سے شکار بھی کرتے ہیں۔ ان کی رسومات چوہڑوں جیسی ہیں۔ کسی شادی کے موقع پر ان میں سے ایک آدمی آگے بڑھ کر آگ روشن کرتا ہے جس کے گرد پھییرے لیے جاتے ہیں۔ رخصتی کے وقت لڑکی کا باپ اسے جہیز دیتا ہے۔عورتیں گیت گاتی اور مرد گوگا یا گگا نامی گیت پڑھتے ہیں۔ براڑ لال بیگ کو مانتے اور ہر بیچائی میں اسے اڑھائی سیر کا روٹ اور گھی میں ڈوبا ہوا پرندہ نذر کرتے ہیں۔ اس ذات کے کچھ لوگ سیلانی میں اور سانسیوں اور چوہڑوں کے درمیان میں تعلق بناتے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا، ایچ ڈی میکلگن/ایچ اے روز(مترجم یاسر جواد)، صفحہ 60،بک ہوم لاہور پاکستان