بصریاتی حرف شناسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بصریاتی حرف شناسی، (عموماً ایک مفراس Scanner کے ذریعے حاصل کیے گئے) ٹائپ شدہ، ہاتھ سے لکھے یا چھاپے گئے متن کا آلے کے قابلِ ترمیم شکل میں میکانیکی یا برقیاتی ترجمہ ہے۔

تعارف[ترمیم]

اکثر اوقات ایسا ہوتا ہوگا جب آپ کوڈوکیومنٹ کے کئی کئی صفحات ٹائپ کرنے پڑتے ہوں گے یا پھر سی وی، ایپلی کیشن یا ڈوکیومنٹ ٹائپ کرکے پرنٹ نکال لیں اور فائل محفوظ ہوئے بغیر بند ہو جائے تو بھی جھنجٹ ہوتی ہے کہ کیا اب اسے دوبارہ ٹائپ کریں؟---- اگر آپ کے پاس ایک عدد اسکینر موجود ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت کوئی نہیں آپ اپنے ڈوکیومنٹس اسکینر کے ذریعہ ٹائپ کرسکتے ہیں - آپ کہیں گے وہ کیسے؟ تو ہمارا جواب ہے "بصریاتی حرف شناسی" کے ذریعہ بصریاتی حرف شناسی کے ذریعہ آپ کسی بھی پرنٹ شدہ ڈوکیومنٹ اور خوشخط ہینڈرائٹنگ کے صفحات کو ٹائپ کیے بغیرکمپیوٹر کے ایڈِٹ ایبل ٹیکسٹ میں تبدیل کرسکتے ہیں اور یہ سب کسی بھی اسکینر، ڈیجیٹل کیمرا اور امیج فائل کے ذریعہ ممکن ہے۔

بصریاتی حرف شناسی کا استعمال بڑے پیمانے پر کتابوں اور دستاویزات کو الیکٹرانک فائلوں میں تبدیل کرنے، کسی دفتر میں موجود کاغذی ریکارڈ رکھنے کے نظام کو کمپیوٹرمیں محفوظ رکھنے یا ویب گاہ پر متن شائع کرنے میں کیا جاتا ہے۔ بصریاتی حرف شناسی ممکن بناتا ہے آپ متن میں کوئی لفظ یا فقرہ کی تلاش کرکے اس میں ترمیم کرسکیں ،بصریاتی حرف شناسی، مصنوعی ذہانت artificial intelligence اور کمپیوٹر وژن computer vision کے میدان میں ترقی کا باب ہے۔

بصریاتی حرف شناسی نظام کی کامیابی کا دارومدار کسی بھی طرح کے حرف کی شبیہہ کو پہچان کر اس کو متن میں تبدیل کرنے ہر منحصر ہے، بصریاتی حرف شناسی نظام کے ابتدائی ورژن میں ہر رسم الخط کے لیے ایک پروگرام کی ضرورت پڑتی تھی اور ایک وقت میں صرف ایک فونٹ پر کام کیا جا سکتا تھا۔ بصریاتی حرف شناسی نظام کی درستی کے بعد موجو دہ ذہین نظام تمام طرح کے فونٹ اور رسم الخط کو متن میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر آپریٹنگ سسٹم پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تسمیات[ترمیم]

بصریاتی حرف شناسی کو انگریزی زبان میں Optical Character Recognition کہاجاتا ہے اور اِس کا مخفف OCR لکھا جاتا ہے۔

وضاحت[ترمیم]

جب کسی مفراس کے ذریعے کسی شبیہہ کو کمپیوٹر میں منتقل کیا جاتا ہے تو کمپیوٹر اُسے بطورِ شبیہہ ہی رکھتا ہے، یعنی اُسے بطورِ متن استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اِس شبیہہ سے متن حاصل کرنؒے کے لیے ایک طراز استعمال کیا جاتا ہے جسے بصریاتی حرفی پہچان کہاجاتا ہے۔ یہ طراز شیبیہہ میں سے متن کو حاصل کرکے اُسے ایسی شکل میں محفوظ کرتا ہے جس میں آلے یعنی کمپیوٹر کے ذریعے ترمیم کی جا سکتی ہے۔

سافٹ وئیر[ترمیم]

اس ٹیکنالوجی پر تیار کردہ سافٹ وئیر میں اومنی پیج، کیونی فورم، ریڈ آئرس، پیج جینی، ایبی فائن ریڈر، ایبی اسکین ٹو ڈوکیومنٹ، ٹاپ او سی آر، انٹیلی جنٹ او سی آر، ٹرانسیم او سی آر، ڈوک شوٹ، او سی آرٹیکسٹ اسکین، سافٹ رائٹنگ، ٹیبل ایکسٹریکٹر، سمپل او سی آر وغیرہ مشہور ہیں۔

بیرونی روابط[ترمیم]

اومنی پیج http://www.download3k.com/DownloadLink1-Omni-Page-Professional.html

کیونی فورم http://www.ocr.com/download/cunei60/cf60engl.exeآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ocr.com (Error: unknown archive URL)

ریڈ آئرس ftp://ftp01.irislink.com/pub/demo/readiris/RI8DemoExt.exe[مردہ ربط]

پیج جینی http://www.xmlcities.com/xc2.asp?/prod/frm/prodpgptrآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ xmlcities.com (Error: unknown archive URL)

ایبی فائن ریڈر، ایبی اسکین ٹو ڈوکیومنٹ http://www.abbyy.com/download/index.htmآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ abbyy.com (Error: unknown archive URL)

ٹاپ او سی آر http://www.topocr.com/topocr-demo.exeآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ topocr.com (Error: unknown archive URL)

انٹیلے جنٹ او سی آر http://www.intelliant.fr/downloads/intelliant-ocr-1.0-en.exeآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ intelliant.fr (Error: unknown archive URL)

ٹرانسیم او سی آر http://www.transym.com/tocr20.zipآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ transym.com (Error: unknown archive URL)

ڈوک شوٹ http://download.softpedia.com/software/multimedia/graphic/docshot.exe[مردہ ربط]

او سی آرٹیکسٹ اسکین http://www.cadkas.de/ocrscan!.exe

سافٹ رائٹنگ http://aspect1.tucows.com/files4/SWset32.exe[مردہ ربط]

ٹیبل ایکسٹریکٹر http://epix.tucows.com/files4/tableextractor1_0_3.zip[مردہ ربط]

سمپل او سی آر http://www.charactell.com/scanstore/InstSocr.exeآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ charactell.com (Error: unknown archive URL)

اسکین ٹو سارٹ اِٹ http://retsoft.swmirror.com/sens_ocr_en.exeآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ retsoft.swmirror.com (Error: unknown archive URL)

مزید دیکھیے[ترمیم]