مندرجات کا رخ کریں

بلیئرڈ کمرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک محل میں موجود بلیئرڈ کمرہ

بلیئرڈ کمرہ یا انٹا بازی کا کمرہ (انگریزی: Billiard room) جسے بلیئرڈز کمرہ یا پھر بطور خاص پول کمرہ، اسنوکر کمرہ بھی کہا جاتا ہے، ایک تفریحی کمرہ ہے، جیسے کہ اندرون خانہ تفریحی مرکز، جس میں بلیئرڈ، پول یا اسنوکر میز لازمًا ہو۔ بلیئرڈ کمرے کی اصطلاح کبھی کبھی بلیئرڈ ہال کے مترادف بھی مستعمل ہوتی ہے، یعنی ایک کاروباری مقام جہاں عوام الناس کو فی گھنٹا کرایہ دینا ہوتا ہے یا پھر سکوں سے رواں بلیئرڈ میز دکھائی پڑتے ہیں۔

بلیئرڈ کمرہ یا تو کسی گھر کے عوامی مرکز میں ہو سکتا ہے یا پھر گھر کے نجی حصے میں موجود ہو سکتا ہے۔ [1]

بلیئرڈ کمروں کے لیے مناسب روشنی کا انتظام اور کھیل کے لیے کھلی جگہ در کار ہوتی ہے۔[2] حالانکہ بازار میں عند الضروت تبدیل ہونے والی کیو اسٹیک موجود ہیں، تاہم پُول میز کے اطراف 5 فیٹ کی کشادگی سب سے مناسب ہے۔ [2]

اندرون خانہ کی ڈیزائنر چارلاٹ ماس نے اس بات کے ایقان کا اظہار کیا کہ "بلیئرڈ کمرہ گروہی فعالیت کے مترادف ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ مے کے پیالوں کو تیار کرتے ہیں اور چھوٹے سے دوستانہ مقابلے کا آغاز کرتے ہیں..."[3]

شاہانہ دور اور بلیئرڈ کمرے

[ترمیم]

حالانکہ بلیئرڈ کمرے قدیم دور سے لے جدید دور میں ہر وقت موجود رہے ہیں اور جدید دور میں کسی شاہانہ وابستگی کا ہونا ضروری نہیں ہے، تاہم ماضی میں ملوکیت کی یہ اپنی شان ہوا کرتے تھے اور ان اپنی شان اور آب تاب رہا کرتی تھی۔ ایران میں اسلامی انقلاب سے پہلے وہاں کے شاہ کے محل میں بلیئرڈ کمرہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی دیواریں لکڑی کی ہیں جبکہ اس کمرے کی روشنیاں 19 ویں صدی کے آخر میں انگلینڈ سے منگوائی گئی تھیں۔ اس کمرے میں دنیا کے نقشے کا گلوب بھی ہے، 19 ویں صدی کی تاش کھیلنے کی میز کے ساتھ ساتھ چیکوسلوواکیہ کے بنے ہوئے شراب کے پیالے بھی موجود ہیں[4]، جو اب اس شان دار ماضی کے دور کی یاد بنے ہوئے ہیں۔

روایتی طور پر بلیئرڈ کمرے میں کئی سوٹ بوٹ پہنے مرد سگار یا پائپ ہونٹوں کو لگائے اس کھیل کو کھیلتے رہے ہیں[5]۔ حالانکہ جدید دور میں یا تو سگار اور پائپ کی جگہ سگریٹ نے لے لی ہے یا ایسا کوئی لازمہ باقی نہیں رہا۔ نیز یہ کھیل صرف مردانہ دل چسپی کا ہی حامل نہیں رہا، بلکہ اس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل ہو چکی ہے۔


حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Home Buyer Publications (2016-11-29)۔ Old House Interiors (بزبان انگریزی)۔ Home Buyer Publications 
  2. ^ ا ب Phyllis Harbinger (2014-08-04)۔ The Interior Design Productivity Toolbox: Checklists and Best Practices to Manage Your Workflow (بزبان انگریزی)۔ John Wiley & Sons۔ ISBN 9781118680438 
  3. Charlotte Moss (2011-01-01)۔ Charlotte Moss Decorates: The Art of Creating Elegant and Inspired Rooms (بزبان انگریزی)۔ Random House Incorporated۔ ISBN 9780847833696 
  4. https://www.bbc.com/urdu/regional-45616090
  5. منتخب سندھی کہانیاں، حصہ اول ۔۔۔ انتخاب و ترجمہ عامر صدّیقی[مردہ ربط]