بوسال
Appearance
بوسال، گجرات کے ایک گاؤں کا نام ہے۔ یہ گاؤں عہد چوغطہ میں آباد ہوا۔ اس کے بارے میں روایت یہ ہے کہ قوم راجپوت کھوکھر سے تعلق رکھنے والا ایک بوسال نامی مورث جو چوخطہ عہد سلطنت میں شاہی ملازم تھا، نے حاکم وقت کی اجازت سے اس گاؤں کو آباد کیا اور اسے اپنے نام سے منسوب کیا۔ یہ گاؤں مورث بوسال کے نام سے ہی مشہور ہوا۔ بعداز قحط کی وجہ سے یہ گاؤن ویران ہو گیا اور پھر دوبارہ آباد ہو گیا لیکن اس کا پرانا نام برقرار رکھا گیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- گجرات پیڈیا، احمد سلیم اور ڈاکٹر امجد علی بھٹی، ص- 106، جامہ گجرات۔