بھارتی کونسل برائے عالمی امور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بھارتی کونسل برائے عالمی امور (Indian Council of World Affairs) نئی دہلی میں واقع ایک بھارتی محفل فکر ہے۔ سنہ 1943ء میں اس کونسل کا قیام ہوا، کونسل کے قیام کا اصل مقصد بین الاقوامی تعلقات اور امور خارجہ کا مطالعہ ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ نے 2001ء میں اس کونسل کو قومی اہمیت کا حامل ادارہ قرار دیا۔ بھارت کا وزیر خارجہ اس کونسل کا نائب صدر ہوتا ہے اور جس عمارت میں اس کونسل کا دفتر واقع ہے اس کا نام سپرو ہاؤز ہے، یہ نام اس کونسل کے بانی صدر سر تیج بہادر سپرو کے نام سے ماخوذ ہے۔[1] نیز یہ کونسل اقوام متحدہ کی اکیڈمک امپیکٹ کی رکن بھی ہے۔[2]

ذرائع ابلاغ میں اس کونسل کو بھارت کی سب سے موثر محفل فکر باور کیا جاتا ہے تاہم اسے محض وزارت خارجی امور کی ایک توسیع کے طور پر دیکھا گیا ہے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "About ICWA"۔ 06 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2016 
  2. "UN Academic Impact membership certificate -PDF" (PDF)۔ 09 مارچ 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2016 
  3. India's most influential think-tanks