مندرجات کا رخ کریں

بھیروچی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بھیروچی لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے شاہ پوری کا ذیلی لہجہ ہے۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے مغرب کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ضلع سرگودھا کے شہر بھیرہ میں بولا جاتا ہے۔ یہ پنچاب کا قد یم ترین شہر ہے۔ 326 قبل مسیح میں سکندر اعظم کی راجا پورس سے لڑائی کے دورآن اس کا مشہور گھوڑا بیوس فیلس مارا گیا۔ بیوس فیلس کو قدیم زبان سنسکرت میں بھیرہ کہتے ہیں۔ سکندر کو اس کی موت سے بہت دکھ ہوا اور اس نے گھوڑے کے نام پر شہر کی بنیاد ڈالی۔ مشہور چنی سیاح فاھیان نے اپنے سفرنامے میں بھیرہ شہر کا ذکر کیا ہے۔ عظیم مغل بادشاہ ظہر الدین بابرنے اپنی سوانح تزک بابری میں بھیرہ کا ذکر کیا ہے۔ 1300 سال قبل بھیرہ علم وفن سیکھنے کی اہم جگہ تھی۔ لوگ یہاں علم طب اور جغرافیہ کا علم سیکھنے دور دراز سے آتے تھے۔ یہ سرزمین صو فیوں کی آماجگاہ بھی رہی ہے۔ بھیرہ کی نسبت سے اس لہجے کو بھی بھیروچی لہجہ کا نام دیا گيا ہے۔