بہرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بہرہ ایسے افراد جو کسی وجہ سے سننے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں انھیں بہرہ کہا جاتا ہے۔ سننے کی صلاحیت سے محرومی پیدائشی بھی ہو سکتی ہے لیکن زیادہ تر افراد جو سننے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں وہ پیدائش کے بعد اور عموما بڑھاپے کی عمر میں پہنچ کر ہوتے ہیں زیادہ شور والی جگہ پر رہنے یا پردے میں سوراخ ہو جانے کی وجہ سے بھی انسان سننے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتا ہے ایک دفعہ بہراپن لاحق ہو جانے کی صورت میں اس کا علاج ممکن نہیں ہوتا اور انسان کو بقیہ عمر اسی طرح گزارنا پڑتی ہے ہاں البتہ اگر کم سنائی دیتا ہو تو آلۂ سماعت کے استعمال سے اس کمی کو دور کیا جا سکتا ہے